قُضاۃ 20:3-21
قُضاۃ 20:3-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بادشاہ اَپنے ہوادار محل کے بالاخانہ میں اکیلا بیٹھا ہُوا تھا۔ اہُودؔ نے اُس کے قریب جا کر کہا، ”میں خُدا کی طرف سے تیرے لیٔے پیغام لایا ہُوں۔“ جُوں ہی بادشاہ اَپنی نشست سے اُٹھا اہُودؔ نے اَپنا بایاں ہاتھ بڑھایا اَور اَپنی داہنی ران سے تلوار کھینچ کر اُسے بادشاہ کی توند میں گھونپ دیا یہاں تک کہ اُس کی نوک دُوسری طرف جا نکلی
قُضاۃ 19:3-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اہود بھی وہاں سے روانہ ہوا، لیکن جِلجال کے بُتوں کے قریب وہ مُڑ کر عجلون کے پاس واپس گیا۔ عجلون بالاخانے میں بیٹھا تھا جو زیادہ ٹھنڈا تھا اور اُس کے ذاتی استعمال کے لئے مخصوص تھا۔ اہود نے اندر جا کر بادشاہ سے کہا، ”میری آپ کے لئے خفیہ خبر ہے۔“ بادشاہ نے کہا، ”خاموش!“ باقی تمام حاضرین کمرے سے چلے گئے تو اہود نے کہا، ”جو خبر میرے پاس آپ کے لئے ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے!“ یہ سن کر عجلون کھڑا ہونے لگا، لیکن اہود نے اُسی لمحے اپنے بائیں ہاتھ سے کمر کے دائیں طرف بندھی ہوئی تلوار کو پکڑ کر اُسے میان سے نکالا اور عجلون کے پیٹ میں دھنسا دیا۔
قُضاۃ 20:3-21 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اہُود اُس کے پاس آیا۔ اُس وقت وہ اپنے ہوادار بالاخانہ میں اکیلا بَیٹھا تھا۔ تب اہُود نے کہا تیرے لِئے میرے پاس خُدا کی طرف سے ایک پَیغام ہے۔ تب وہ کُرسی پر سے اُٹھ کھڑا ہُؤا۔ اور اہُود نے اپنا بایاں ہاتھ بڑھا کر اپنی دہنی ران پر سے وہ تلوار لی اور اُس کی توند میں گُھسیڑ دی۔