YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 1:8-15

یسعیاہ 1:8-15 کِتابِ مُقادّس (URD)

پِھر خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ ایک بڑی تختی لے اور اُس پر صاف صاف لِکھ مہیرؔشالال حاش بز کے لِئے۔ اور دو دِیانت دار گواہوں کو یعنی اُوریاؔہ کاہِن کو اور زکریاؔہ بِن یبرؔکیاہ کو شاہِد بنا۔ اور مَیں نبِیّہ کے پاس گیا۔ سو وہ حامِلہ ہُوئی اور بیٹا پَیدا ہُؤا۔ تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اُس کا نام مہیرشالال حاش بز رکھ۔ کیونکہ اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا ابّا اور امّاں کہنا سِیکھے دمِشق کا مال اور سامرؔیہ کی لُوٹ کو اُٹھوا کر شاہِ اسُور کے حضُور لے جائیں گے۔ پِھر خُداوند نے مُجھ سے فرمایا۔ چُونکہ اِن لوگوں نے چشمۂِ شِیلوؔخ کے آہستہ رَو پانی کو ردّ کِیا اور رضِین اور رملیاؔہ کے بیٹے پر مائِل ہُوئے۔ اِس لِئے اب دیکھ خُداوند دریایِ فراؔت کے سخت شدِید سَیلاب کو یعنی شاہِ اسُور اور اُس کی ساری شَوکت کو اِن پر چڑھا لائے گا اور وہ اپنے سب نالوں پر اور اپنے سب کناروں سے بہہ نِکلے گا۔ اور وہ یہُوداؔہ میں بڑھتا چلا جائے گا اور اُس کی طُغیانی بڑھتی جائے گی۔ وہ گردن تک پُہنچے گا اور اُس کے پروں کے پَھیلاؤ سے تیرے مُلک کی ساری وُسعت اَے عِمّانُوایل چِھپ جائے گی۔ اَے لوگو دُھوم مچاؤ پر تُم ٹُکڑے ٹُکڑے کِئے جاؤ گے اور اَے دُور دُور کے مُلکوں کے باشِندوں سُنو! کمر باندھو پر تُمہارے ٹُکڑے ٹُکڑے کِئے جائیں گے۔ کمر باندھو پر تُمہارے پُرزے پُرزے ہوں گے۔ تُم منصُوبہ باندھو پر وہ باطِل ہو گا۔ تُم کُچھ کہو اور اُسے قِیام نہ ہو گا کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔ کیونکہ خُداوند نے جب اُس کا ہاتھ مُجھ پر غالِب ہُؤا اور اِن لوگوں کی راہ میں چلنے سے مُجھے منع کِیا تو مُجھ سے یُوں فرمایا کہ تُم اُس سب کو جِسے یہ لوگ سازِش کہتے ہیں سازِش نہ کہو اور جِس سے وہ ڈرتے ہیں تُم نہ ڈرو اور نہ گھبراؤ۔ تُم ربُّ الافواج ہی کو مُقدّس جانو اور اُسی سے ڈرو اور اُسی سے خائِف رہو۔ اور وہ ایک مَقدِس ہو گا لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لِئے صدمہ اور ٹھوکر کا پتّھر اور یروشلیِم کے باشِندوں کے لِئے پھندا اور دام ہو گا۔ اُن میں سے بُہتیرے اُس سے ٹھوکر کھائیں گے اور گِریں گے اور پاش پاش ہوں گے اور دام میں پھنسیں گے اور پکڑے جائیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 8

یسعیاہ 1:8-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”ایک بڑا طُومار لے اَور اُس پر کسی مَعمولی قلم سے لِکھ: مَہیر شالال حاش بزؔ۔“ اَور مَیں اورِیّاہؔ کاہِنؔ اَور یبرکیاہؔ کے بیٹے زکریاؔہ کو اَپنے مُعتبر گواہوں کے طور پر بُلاؤں گا۔ پھر مَیں نبیّہ کے پاس گیا اَور وہ حاملہ ہُوئی اَور اُن کے ہاں بیٹا پیدا ہُوا۔ اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”اُس کا نام مَہیر شالال حاش بزؔ رکھ۔ اِس سے پہلے کہ یہ بچّہ اَبّا یا امّاں کہنا سیکھے اشُور کا بادشاہ، دَمشق کا خزانہ اَور سامریہؔ کا مالِ غنیمت اُٹھالے جائے گا۔“ یَاہوِہ نے پھر مُجھ سے کہا: ”چونکہ اِن لوگوں نے شیلوہؔ کے چشمہ کے نرم رَو پانی کو ردّ کر دیا اَور رِضینؔ پر خُوش ہوتاہے۔ اَور رملیاہؔ کے بیٹے پر مائل ہو گئے، اِس لیٔے خُداوؔند دریائے فراتؔ کے خوفناک سیلاب کو یعنی شاہِ اشُور کو اُس کی پُوری شان و شوکت کے ساتھ اُن کے خِلاف چڑھا لایٔے گا۔ جِس سے اُن کے سبھی نالوں میں طغیانی آ جائے گی اَور اُن کے کنارے لبریز ہو جایٔیں گے۔ وہ پانی کی طرح تمام بنی یہُوداہؔ میں پھیل جائے گا، یہاں تک کہ اُس کی گردن تک پہُنچ جائے گا۔ اَور اُس کے پھیلے ہُوئے پروں کے نیچے تیری زمین کی ساری وسعت چھُپ جائے گی۔ اَے عِمّانُوایلؔ!“ اَے قومو! جنگ کا نعرہ بُلند کرو اَور تُم ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جاؤگے۔ اَے دُور دُور کے مُلکوں کے لوگو، سُنو، جنگ کے لیٔے تیّار ہو جاؤ تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے! جنگ کے لیٔے تیّار ہو جاؤ، تمہارے پُرزے پُرزے ہو جایٔیں گے۔ اَپنی حِکمت عملی تیّار کر لو لیکن وہ ناکام رہے گی؛ اَپنا منصُوبہ بنالو لیکن وہ قائِم نہ رہ سکےگا، کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔ یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر بھاری تھا تو اُس نے مُجھے تاکید کی اَور کہا کہ اُس قوم کی راہ پر ہرگز نہ چلنا۔ ”ہر اُس چیز کو جسے یہ لوگ سازش مانتے ہیں، تُم اُسے سازش نہ مانو؛ اَور جِس چیز سے وہ ڈرتے ہیں، تُم اُس سے نہ ڈرو۔ اَور نہ اُس سے خوفزدہ ہو۔ قادرمُطلق یَاہوِہ ہی وہ ہستی ہے جسے تُم مُقدّس جانو، وہ ہی ہے جِس سے تُم ڈرو، اَور صِرف اُسی کا خوف مانو، اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔ اُن میں سے اکثر ٹھوکر کھایٔیں گے؛ اَور گِر کر چکنا چُور ہو جایٔیں گے اَور پھندے میں پھنس کر پکڑے جایٔیں گے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 8

یسعیاہ 1:8-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”ایک بڑا تختہ لے کر اُس پر صاف الفاظ میں لکھ دے، ’جلد ہی لُوٹ کھسوٹ، سُرعت سے غارت گری‘۔“ مَیں نے اُوریاہ امام اور زکریاہ بن یبرکیاہ کی موجودگی میں ایسا ہی لکھ دیا، کیونکہ دونوں معتبر گواہ تھے۔ اُس وقت جب مَیں اپنی بیوی نبیہ کے پاس گیا تو وہ اُمید سے ہوئی۔ بیٹا پیدا ہوا، اور رب نے مجھے حکم دیا، ”اِس کا نام ’جلد ہی لُوٹ کھسوٹ، سُرعت سے غارت گری‘ رکھ۔ کیونکہ اِس سے پہلے کہ لڑکا ’ابو‘ یا ’امی‘ کہہ سکے دمشق کی دولت اور سامریہ کا مال و اسباب چھین لیا گیا ہو گا، اسور کے بادشاہ نے سب کچھ لُوٹ لیا ہو گا۔“ ایک بار پھر رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”یہ لوگ یروشلم میں آرام سے بہنے والے شِلوخ نالے کا پانی مسترد کر کے رضین اور فِقَح بن رملیاہ سے خوش ہیں۔ اِس لئے رب اُن پر دریائے فرات کا زبردست سیلاب لائے گا، اسور کا بادشاہ اپنی تمام شان و شوکت کے ساتھ اُن پر ٹوٹ پڑے گا۔ اُس کی تمام دریائی شاخیں اپنے کناروں سے نکل کر سیلاب کی صورت میں یہوداہ پر سے گزریں گی۔ اے عمانوایل، پانی پرندے کی طرح اپنے پَروں کو پھیلا کر تیرے پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اور لوگ گلے تک اُس میں ڈوب جائیں گے۔“ اے قومو، بےشک جنگ کے نعرے لگاؤ۔ تم پھر بھی چِکنا چُور ہو جاؤ گی۔ اے دُوردراز ممالک کے تمام باشندو، دھیان دو! بےشک جنگ کے لئے تیاریاں کرو۔ تم پھر بھی پاش پاش ہو جاؤ گے۔ کیونکہ جنگ کے لئے تیاریاں کرنے کے باوجود بھی تمہیں کچلا جائے گا۔ جو بھی منصوبہ تم باندھو، بات نہیں بنے گی۔ آپس میں جو بھی فیصلہ کرو، تم ناکام ہو جاؤ گے، کیونکہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ جس وقت رب نے مجھے مضبوطی سے پکڑ لیا اُس وقت اُس نے مجھے اِس قوم کی راہوں پر چلنے سے خبردار کیا۔ اُس نے فرمایا، ”ہر بات کو سازش مت سمجھنا جو یہ قوم سازش سمجھتی ہے۔ جس سے یہ لوگ ڈرتے ہیں اُس سے نہ ڈرنا، نہ دہشت کھانا بلکہ رب الافواج سے ڈرو۔ اُسی سے دہشت کھاؤ اور اُسی کو قدوس مانو۔ تب وہ اسرائیل اور یہوداہ کا مقدِس ہو گا، ایک ایسا پتھر جو ٹھوکر کا باعث بنے گا، ایک چٹان جو ٹھیس لگنے کا سبب ہو گی۔ یروشلم کے باشندے اُس کے پھندے اور جال میں اُلجھ جائیں گے۔ اُن میں سے بہت سارے ٹھوکر کھائیں گے۔ وہ گر کر پاش پاش ہو جائیں گے اور پھندے میں پھنس کر پکڑے جائیں گے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 8