یسعیاہ 9:66-14
یسعیاہ 9:66-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ فرماتے ہیں: کیا میں وِلادت کی گھڑی لے آؤں اَور بچّے پیدا نہ ہونے دوں؟“ جَب زچگی کا وقت آ جائے ”تو کیا میں رحم بند کر دُوں گا؟“ تمہارے خُدا فرماتے ہیں۔ ”اَے یروشلیمؔ سے مَحَبّت رکھنے والو تُم سَب لوگ، اُس کے ساتھ خُوشی مناؤ اَور اُس کے لیٔے شادمان ہو؛ اُس کے لیٔے ماتم کرنے والو، اُس کے ساتھ بےحد خُوش ہو۔ اُس کی آسودگی بخش چھاتِیوں سے تُم دُودھ پیوگے اَور سیر ہوگے؛ اَور تُم خُوب دُودھ پیو اَور اُس کے اُن آسودگی بخش پستانوں سے سیر ہو جو سدا دُودھ سے بھرے رہتے ہیں۔“ کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”میں سلامتی کو ندی کی مانند، اَور مُختلف قوموں کی دولت کو سیلاب کی مانند اُس کی طرف رواں کروں گا؛ اَور تُم دُودھ پیوگے اَور گود میں اُٹھائے جاؤگے اَور پیار سے اُس کے گھٹنوں پر اُچھالے جاؤگے۔ جِس طرح مان اَپنے بچّہ کو تسلّی دیتی ہے، اُسی طرح مَیں تُمہیں تسلّی دوں گا؛ اَور تُم یروشلیمؔ میں تسلّی پاؤگے۔“ جَب تُم یہ دیکھوگے تو تمہارا دِل خُوش ہوگا اَور تمہاری ہڈّیاں گھاس کی طرح سرسبز ہوکر بڑھیں گی؛ اَور یَاہوِہ کا ہاتھ اُس کے خادِموں پر ظاہر ہوگا، لیکن اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔
یسعیاہ 9:66-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”کیا مَیں بچے کو یہاں تک لاؤں کہ وہ ماں کے پیٹ سے نکلنے والا ہو اور پھر اُسے جنم لینے نہ دوں؟ ہرگز نہیں!“ تیرا خدا فرماتا ہے، ”کیا مَیں جو بچے کو پیدا ہونے دیتا ہوں بچے کو روک دوں؟ کبھی نہیں!“ ”اے یروشلم کو پیار کرنے والو، سب اُس کے ساتھ خوشی مناؤ! اے شہر پر ماتم کر نے والو، سب اُس کے ساتھ شادیانہ بجاؤ! کیونکہ اب تم اُس کی تسلی دلانے والی چھاتی سے جی بھر کر دودھ پیو گے، تم اُس کے شاندار دودھ کی کثرت سے لطف اندوز ہو گے۔“ کیونکہ رب فرماتا ہے، ”مَیں یروشلم میں سلامتی کا دریا بہنے دوں گا اور اُس پر اقوام کی شان و شوکت کا سیلاب آنے دوں گا۔ تب وہ تمہیں اپنا دودھ پلا کر اُٹھائے پھرے گی، تمہیں گود میں بٹھا کر پیار کرے گی۔ مَیں تمہیں ماں کی سی تسلی دوں گا، اور تم یروشلم کو دیکھ کر تسلی پاؤ گے۔ اِن باتوں کا مشاہدہ کر کے تمہارا دل خوش ہو گا اور تم تازہ ہریالی کی طرح پھلو پھولو گے۔“ اُس وقت ظاہر ہو جائے گا کہ رب کا ہاتھ اُس کے خادموں کے ساتھ ہے جبکہ اُس کے دشمن اُس کے غضب کا نشانہ بنیں گے۔
یسعیاہ 9:66-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اُسے وِلادت کے وقت تک لاؤُں اور پِھر اُس سے وِلادت نہ کراؤُں؟ تیرا خُدا فرماتا ہے کیا مَیں جو وِلادت تک لاتا ہُوں وِلادت سے باز رکُھّوں؟ تُم یروشلیِم کے ساتھ خُوشی مُنائو اور اُس کے سبب سے شادمان ہو۔ اُس کے سب دوستو۔ جو اُس کے لِئے ماتم کرتے تھے اُس کے ساتھ نِہایت خُوش ہو۔ تاکہ تُم دُودھ پِیو اور اُس کے تسلّی کے پِستانوں سے سیر ہو تاکہ تُم نِچوڑو اور اُس کی شَوکت کی فراوانی سے حظّ اُٹھاؤ۔ کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں سلامتی نہر کی مانِند اور قَوموں کی دَولت سَیلاب کی طرح اُس کے پاس رواں کرُوں گا تب تُم دُودھ پِیو گے اور بغل میں اُٹھائے جاؤ گے اور گُھٹنوں پر کُدائے جاؤ گے۔ جِس طرح ماں اپنے بیٹے کو دِلاسا دیتی ہے اُسی طرح مَیں تُم کو دِلاسا دُوں گا۔ یروشلیِم ہی میں تُم تسلّی پاؤ گے۔ اور تُم دیکھو گے اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری ہڈِّیاں سبزہ کی مانِند نشو و نُما پائیں گی اور خُداوند کا ہاتھ اپنے بندوں پر ظاہِر ہو گا پر اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔