یَشعیاہ 9:66-14

یَشعیاہ 9:66-14 UCV

یَاہوِہ فرماتے ہیں: کیا میں وِلادت کی گھڑی لے آؤں اَور بچّے پیدا نہ ہونے دوں؟“ جَب زچگی کا وقت آ جائے ”تو کیا میں رحم بند کر دُوں گا؟“ تمہارے خُدا فرماتے ہیں۔ ”اَے یروشلیمؔ سے مَحَبّت رکھنے والو تُم سَب لوگ، اُس کے ساتھ خُوشی مناؤ اَور اُس کے لیٔے شادمان ہو؛ اُس کے لیٔے ماتم کرنے والو، اُس کے ساتھ بےحد خُوش ہو۔ اُس کی آسودگی بخش چھاتِیوں سے تُم دُودھ پیوگے اَور سیر ہوگے؛ اَور تُم خُوب دُودھ پیو اَور اُس کے اُن آسودگی بخش پستانوں سے سیر ہو جو سدا دُودھ سے بھرے رہتے ہیں۔“ کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”میں سلامتی کو ندی کی مانند، اَور مُختلف قوموں کی دولت کو سیلاب کی مانند اُس کی طرف رواں کروں گا؛ اَور تُم دُودھ پیوگے اَور گود میں اُٹھائے جاؤگے اَور پیار سے اُس کے گھٹنوں پر اُچھالے جاؤگے۔ جِس طرح ماں اَپنے بچّہ کو تسلّی دیتی ہے، اُسی طرح مَیں تُمہیں تسلّی دوں گا؛ اَور تُم یروشلیمؔ میں تسلّی پاؤگے۔“ جَب تُم یہ دیکھوگے تو تمہارا دِل خُوش ہوگا اَور تمہاری ہڈّیاں گھاس کی طرح سرسبز ہوکر بڑھیں گی؛ اَور یَاہوِہ کا ہاتھ اُس کے خادِموں پر ظاہر ہوگا، لیکن اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔