یسعیاہ 1:64-4
یسعیاہ 1:64-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے کاش کہ آپ آسمانوں کو پھاڑ کر اُتر آئے، کہ آپ کے سامنے پہاڑ کانپ اُٹھیں! جِس طرح آگ سُوکھی ٹہنیوں کو جَلا دیتی ہے اَور پانی میں اُبال لاتی ہے، اُسی طرح آپ نیچے آکر اَپنا نام اَپنے دُشمنوں میں مشہُور کر اَور آپ کی حُضُوری میں قوموں پر کپکپی طاری ہو جائے! کیونکہ جَب آپ نے اَیسے مُہیب کام کئے جِن کی ہمیں توقع نہ تھی، تَب آپ نیچے اُتر آئے اَور پہاڑ تیرے سامنے تھرتھرا اُٹھے۔ قدیم زمانہ ہی سے نہ کسی نے سُنا، نہ کسی کان تک پہُنچا، اَور نہ کسی آنکھ نے آپ کے سِوا کسی اَور خُدا کو دیکھا، جو اَپنے اِنتظار کرنے والوں کی خاطِر کچھ کر دِکھائے۔
یسعیاہ 1:64-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کاش تُو آسمان کو پھاڑ کر اُتر آئے، کہ پہاڑ تیرے سامنے تھرتھرائیں۔ کاش تُو ڈالیوں کو بھڑکا دینے والی آگ یا پانی کو ایک دم اُبالنے والی آتش کی طرح نازل ہو تاکہ تیرے دشمن تیرا نام جان لیں اور قومیں تیرے سامنے لرز اُٹھیں! کیونکہ قدیم زمانے میں جب تُو خوف ناک اور غیرمتوقع کام کیا کرتا تھا تو یوں ہی نازل ہوا، اور پہاڑ یوں ہی تیرے سامنے کانپنے لگے۔ قدیم زمانے سے ہی کسی نے تیرے سوا کسی اَور خدا کو نہ دیکھا نہ سنا ہے۔ صرف تُو ہی ایسا خدا ہے جو اُن کی مدد کرتا ہے جو تیرے انتظار میں رہتے ہیں۔
یسعیاہ 1:64-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
کاش کہ تُو آسمان کو پھاڑے اور اُتر آئے کہ تیرے حضُور میں پہاڑ لرزِش کھائیں۔ جِس طرح آگ سُوکھی ڈالِیوں کو جلاتی ہے اور پانی آگ سے جوش مارتا ہے تاکہ تیرا نام تیرے مُخالِفوں میں مشہُور ہو اور قَومیں تیرے حضُور میں لرزان ہوں! جِس وقت تُو نے مُہِیب کام کِئے جِن کے ہم مُنتظِر نہ تھے تُو اُتر آیا اور پہاڑ تیرے حضُور کانپ گئے۔ کیونکہ اِبتدا ہی سے نہ کِسی نے سُنا نہ کِسی کے کان تک پُہنچا اور نہ آنکھوں نے تیرے سِوا اَیسے خُدا کو دیکھا جو اپنے اِنتظار کرنے والے کے لِئے کُچھ کر دِکھائے۔