یَشعیاہ 64
64
1اَے کاش کہ آپ آسمانوں کو پھاڑ کر اُتر آئے،
کہ آپ کے سامنے پہاڑ کانپ اُٹھیں!
2جِس طرح آگ سُوکھی ٹہنیوں کو جَلا دیتی ہے
اَور پانی میں اُبال لاتی ہے،
اُسی طرح آپ نیچے آکر اَپنا نام اَپنے دُشمنوں میں مشہُور کر
اَور آپ کی حُضُوری میں قوموں پر کپکپی طاری ہو جائے!
3کیونکہ جَب آپ نے اَیسے مُہیب کام کئے جِن کی ہمیں توقع نہ تھی،
تَب آپ نیچے اُتر آئے اَور پہاڑ تیرے سامنے تھرتھرا اُٹھے۔
4قدیم زمانہ ہی سے نہ کسی نے سُنا،
نہ کسی کان تک پہُنچا،
اَور نہ کسی آنکھ نے آپ کے سِوا کسی اَور خُدا کو دیکھا،
جو اَپنے اِنتظار کرنے والوں کی خاطِر کچھ کر دِکھائے۔
5آپ اُن لوگوں کی مدد کے لیٔے آگے بڑھتے ہیں جو خُوشی سے نیکی کرتے ہیں،
اَور آپ کے طور طریقوں کو یاد رکھتے ہیں۔
لیکن جَب ہم اُن کے خِلاف گُناہ کرتے چلے گیٔے،
تَب آپ غضبناک ہو گئے۔
پھر ہم نَجات کیسے پائیں گے؟
6ہم سَب اُس شخص کی مانند ہو گئے ہیں جو ناپاک ہے،
اَور ہمارے سارے راستی کے کام گویا گندے چیتھڑوں کی طرح ہیں؛
ہم سَب پتّے کی طرح مُرجھا جاتے ہیں،
اَور ہمارے گُناہ ہمیں ہَوا کی طرح اُڑا لے جاتے ہیں۔
7کویٔی آپ کا نام لینے والا نہیں
نہ کویٔی آپ سے وابستہ رہنے کی کوشش کرتا ہے؛
کیونکہ آپ نے ہم سے اَپنا چہرہ چھُپا لیا ہے
اَور اَپنے گُناہوں کے باعث ہمیں پگھلا ڈالا۔ اَور ہمیں ہمارے گُناہوں کے حوالے کر دیا ہے۔
8تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں
ہم مٹّی ہیں، آپ کُمہار؛
ہم سَب آپ کے ہاتھ کا کام ہیں۔
9اَے یَاہوِہ، حَد سے زِیادہ غُصّہ نہ کر؛
اَور اَبد تک ہمارے گُناہوں کو یاد نہ رکھ۔
آہ، ہماری طرف نگاہ کیجئے، ہم مِنّت کرتے ہیں،
کیونکہ ہم سَب آپ ہی لوگ ہیں۔
10آپ کے مُقدّس شہر بنجر بَن گیٔے ہیں؛
یہاں تک کہ صِیّونؔ بھی بنجر پڑا ہے اَور یروشلیمؔ ویران ہے۔
11ہماری مُقدّس اَور عالیشان بیت المُقدّس، جہاں ہمارے آباؤاَجداد تیری سِتائش کرتے تھے،
آگ سے جَلا دی گئی،
اَور وہ تمام چیزیں جو ہمیں عزیز تھیں برباد ہو گئی ہیں۔
12اِس کے باوُجُود اَے یَاہوِہ، کیا آپ اَپنے آپ کو رو؟
کیا آپ خاموش رہوگے اَور ہمیں حَد سے زِیادہ سزا دوگے؟
موجودہ انتخاب:
یَشعیاہ 64: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.