یسعیاہ 8:41-10
یسعیاہ 8:41-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”لیکن تُو میرے خادم اسرائیل، تُو فرق ہے۔ اے یعقوب کی قوم، مَیں نے تجھے چن لیا، اور تُو میرے دوست ابراہیم کی اولاد ہے۔ مَیں تجھے پکڑ کر دنیا کی انتہا سے لایا، اُس کے دُوردراز کونوں سے بُلایا۔ مَیں نے فرمایا، ’تُو میرا خادم ہے۔‘ مَیں نے تجھے رد نہیں کیا بلکہ تجھے چن لیا ہے۔ چنانچہ مت ڈر، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہوں۔ دہشت مت کھا، کیونکہ مَیں تیرا خدا ہوں۔ مَیں تجھے مضبوط کرتا، تیری مدد کرتا، تجھے اپنے دہنے ہاتھ کے انصاف سے قائم رکھتا ہوں۔
یسعیاہ 8:41-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
پر تُو اَے اِسرائیل میرے بندے! اَے یعقُوبؔ جِس کو مَیں نے پسند کِیا جو میرے دوست ابرہامؔ کی نسل سے ہے۔ تُو جِس کو مَیں نے زمِین کی اِنتِہا سے بُلایا اور اُس کے سِوانوں سے طلب کِیا اور تُجھ کو کہا کہ تُو میرا بندہ ہے۔ مَیں نے تُجھ کو پسند کِیا اور تُجھے ردّ نہ کِیا۔ تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔