YouVersion Logo
تلاش

عبرانیوں 1:3-6

عبرانیوں 1:3-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، حُضُور عیسیٰ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِنؔ کے طور پر کرتے ہیں۔ حُضُور عیسیٰ اَپنے مُقرّر کرنے والے خُداتعالیٰ کے حق میں اُسی طرح مُکمّل طور سے وفادار تھے جِس طرح حضرت مُوسیٰ خُدا کے سارے گھرانے میں وفادار تھے۔ کیونکہ جِس طرح گھر کا بنانے والا گھر کی نِسبَت زِیادہ عزّت کے لائق سمجھا جاتا ہے۔ اُسی طرح حُضُور عیسیٰ بھی حضرت مُوسیٰ سے زِیادہ عزّت و اِحترام کے لائق سمجھے گیٔے۔ چنانچہ ہر گھر کا کویٔی نہ کویٔی بنانے والا ضروُر ہوتاہے مگر سَب چیزوں کا بنانے والا خُدا ہے۔ جو شہادتیں مُستقبِل میں وَاقع ہونے والی تھیں، ”اُن کا اعلان کرنے میں خُدا کے سارے گھر میں حضرت مُوسیٰ ایک خادِم کے طور پر وفادار تھے۔“ مگر المسیؔح بیٹا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے گھر کا مُختار ہیں اَور خُدا کا گھر ہم لوگ ہیں؛ بشرطیکہ ہم اَپنی دِلیری اَور اُس اُمّید کو مضبُوطی سے قائِم رکھیں جِس پر ہم فخر کرتے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 3

عبرانیوں 1:3-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

مُقدّس بھائیو، جو میرے ساتھ اللہ کے بُلائے ہوئے ہیں! عیسیٰ پر غور و خوض کرتے رہیں جو اللہ کا پیغمبر اور امامِ اعظم ہے اور جس کا ہم اقرار کرتے ہیں۔ عیسیٰ اللہ کا وفادار رہا جب اُس نے اُسے یہ کام کرنے کے لئے مقرر کیا، بالکل اُسی طرح جس طرح موسیٰ بھی وفادار رہا جب اللہ کا پورا گھر اُس کے سپرد کیا گیا۔ اب جو کسی گھر کو تعمیر کرتا ہے اُسے گھر کی نسبت زیادہ عزت حاصل ہوتی ہے۔ اِسی طرح عیسیٰ موسیٰ کی نسبت زیادہ عزت کے لائق ہے۔ کیونکہ ہر گھر کو کسی نہ کسی نے بنایا ہوتا ہے، جبکہ اللہ نے سب کچھ بنایا ہے۔ موسیٰ تو اللہ کے پورے گھر میں خدمت کرتے وقت وفادار رہا، لیکن ملازم کی حیثیت سے تاکہ کلامِ مُقدّس کی آنے والی باتوں کی گواہی دیتا رہے۔ مسیح فرق ہے۔ اُسے فرزند کی حیثیت سے اللہ کے گھر پر اختیار ہے اور اِسی میں وہ وفادار ہے۔ ہم اُس کا گھر ہیں بشرطیکہ ہم اپنی دلیری اور وہ اُمید قائم رکھیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 3