YouVersion Logo
تلاش

عِبرانیوں 1:3-6

عِبرانیوں 1:3-6 UCV

لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، حُضُور عیسیٰ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِنؔ کے طور پر کرتے ہیں۔ حُضُور عیسیٰ اَپنے مُقرّر کرنے والے خُداتعالیٰ کے حق میں اُسی طرح مُکمّل طور سے وفادار تھے جِس طرح حضرت مُوسیٰ خُدا کے سارے گھرانے میں وفادار تھے۔ کیونکہ جِس طرح گھر کا بنانے والا گھر کی نِسبَت زِیادہ عزّت کے لائق سمجھا جاتا ہے۔ اُسی طرح حُضُور عیسیٰ بھی حضرت مُوسیٰ سے زِیادہ عزّت و اِحترام کے لائق سمجھے گیٔے۔ چنانچہ ہر گھر کا کویٔی نہ کویٔی بنانے والا ضروُر ہوتاہے مگر سَب چیزوں کا بنانے والا خُدا ہے۔ جو شہادتیں مُستقبِل میں وَاقع ہونے والی تھیں، ”اُن کا اعلان کرنے میں خُدا کے سارے گھر میں حضرت مُوسیٰ ایک خادِم کے طور پر وفادار تھے۔“ مگر المسیؔح بیٹا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے گھر کا مُختار ہیں اَور خُدا کا گھر ہم لوگ ہیں؛ بشرطیکہ ہم اَپنی دِلیری اَور اُس اُمّید کو مضبُوطی سے قائِم رکھیں جِس پر ہم فخر کرتے ہیں۔