پَیدایش 31:36-43
پَیدایش 31:36-43 کِتابِ مُقادّس (URD)
یِہی وہ بادشاہ ہیں جو مُلکِ ادُومؔ پر پیشتر اُس سے کہ اِسرائیل کا کوئی بادشاہ ہو مُسلّط تھے۔ بالَعؔ بِن بعورؔ ادُوؔم میں ایک بادشاہ تھا اور اُس کے شہر کا نام دِنہابا ؔتھا۔ بالَعؔ مَر گیا اور یُوبابؔ بِن زارحؔ جو بُصراؔہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ پِھر یُوبابؔ مَر گیا اور حُشیِمؔ جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا اُس کا جانشیِن ہُؤا۔ اور حُشیِم ؔمَر گیا اور ہددؔ بِن بِدد جِس نے موآبؔ کے میدان میں مِدیانیوں کو مارا اُس کا جانشین ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیتؔ تھا۔ اور ہددؔ مَر گیا اور شملہؔ جو مُسرِقہؔ کا تھا اُس کا جانشیِن ہُؤا۔ اور شملہؔ مَر گیا اور ساؤُل ؔاُس کا جانشیِن ہُؤا۔ یہ رحوبوتؔ کا تھا جو دریائے فُراتؔ کے برابر ہے۔ اور ساؤُلؔ مَر گیا اور بعلحنانؔ بِن عکبورؔ اُس کا جانشیِن ہُؤا۔ اور بعلحنانؔ بِن عکبورؔ مَر گیا اور حدرؔ اُس کا جانشیِن ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام پاوُ اور اُس کی بِیوی کا نام مہیطب ایلؔ تھا جو مِطردؔ کی بیٹی اور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ پس عیسوؔ کے رئِیسوں کے نام اُن کے خاندانوں اور مقاموں اور ناموں کے مُوافِق یہ ہیں۔ رئِیس تِمنعؔ رئِیس علوہؔ رئِیس یتیتؔ۔ رئِیس اہُلیبامہؔ رئِیس اَیلہؔ رئِیس فِینونؔ۔ رئِیس قنَز رؔئِیس تیمانؔ رئِیس مِبصارؔ۔ رئِیس مَجد ایلؔ۔ رئِیس عِرامؔ۔ ادُوم ؔکے رئِیس یِہی ہیں جن کے نام اُن کے مقبُوضہ مُلک میں اُن کے مسکن کے مُطابِق دِئے گئے ہیں۔ یہ حال ادُومِیوں کے باپ عیسوؔ کا ہے۔
پَیدایش 31:36-43 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی: بَیلعؔ بِن بعورؔ اِدُوم کا بادشاہ بنا اَور اُس کے شہر کا نام دِنہاباؔ تھا۔ بَیلعؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔ یُوبابؔ کی وفات کے بعد حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔ حُشامؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بِن بِددؔ جِس نے مُوآب کے مُلک میں مِدیانیوں کو شِکست دی تھی بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے شہر کا نام عَوِیتؔ تھا۔ ہددؔ کی وفات کے بعد شَملہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا جو مَشرِقہؔ کا باشِندہ تھا۔ شَملہؔ کی وفات کے بعد شاؤل اُس کا جانشین ہُوا جو دریائے فراتؔ کے کنارے کے رحوبوتھؔ کا باشِندہ تھا۔ شاؤل کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ بادشاہ بنا۔ بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ پس عیسَوؔ کی نَسل کے سردار کے نام اُن کی برادریوں اَور علاقوں کے ناموں کے مُطابق یہ ہیں: تِمنؔا، عَلوہؔ، یتیتؔ؛ اُہلِیبامہؔ، اَیلہ، پِنونؔ، قِنٰز، تیمانؔ، مِبضارؔ، مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔ یہ اِدُوم کے سردار کے نام ہیں جو اُن کی بُودوباش کے مُلک میں اُن کے علاقوں کے مُطابق ہیں۔
پَیدایش 31:36-43 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا ملکِ ادوم کا پہلا بادشاہ تھا۔ اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔ اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت کا تھا۔ اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ کا تھا۔ اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔ اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا)۔ عیسَو سے ادومی قبیلوں کے یہ سردار نکلے: تِمنع، علوَہ، یتیت، اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، قنز، تیمان، مِبصار، مجدی ایل اور عِرام۔ ادوم کے سرداروں کی یہ فہرست اُن کی موروثی زمین کی آبادیوں اور قبیلوں کے مطابق ہی بیان کی گئی ہے۔ عیسَو اُن کا باپ ہے۔