پیدائش 31:36-43

پیدائش 31:36-43 UCV

یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی: بَیلعؔ بِن بعورؔ اِدُوم کا بادشاہ بنا اَور اُس کے شہر کا نام دِنہاباؔ تھا۔ بَیلعؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔ یُوبابؔ کی وفات کے بعد حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔ حُشامؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بِن بِددؔ جِس نے مُوآب کے مُلک میں مِدیانیوں کو شِکست دی تھی بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے شہر کا نام عَوِیتؔ تھا۔ ہددؔ کی وفات کے بعد شَملہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا جو مَشرِقہؔ کا باشِندہ تھا۔ شَملہؔ کی وفات کے بعد شاؤل اُس کا جانشین ہُوا جو دریائے فراتؔ کے کنارے کے رحوبوتھؔ کا باشِندہ تھا۔ شاؤل کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ بادشاہ بنا۔ بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ پس عیسَوؔ کی نَسل کے سردار کے نام اُن کی برادریوں اَور علاقوں کے ناموں کے مُطابق یہ ہیں: تِمنؔا، عَلوہؔ، یتیتؔ؛ اُہلِیبامہؔ، اَیلہ، پِنونؔ، قِنٰز، تیمانؔ، مِبضارؔ، مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔ یہ اِدُوم کے سردار کے نام ہیں جو اُن کی بُودوباش کے مُلک میں اُن کے علاقوں کے مُطابق ہیں۔