YouVersion Logo
تلاش

پَیدایش 20:36-30

پَیدایش 20:36-30 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَور سِعِیؔر و حَوریؔ کے بیٹے جو اِس علاقہ میں بستے تھے یہ ہیں: لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ اَور عناہؔ، دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ، سِعِیؔر کی اَولاد میں سے مُلک اِدُوم میں جو حَوریؔ سردار ہویٔے یہی ہیں۔ بنی لوطانؔ یہ ہیں: حَوریؔ اَور ہیمان۔ لوطانؔ کی ایک بہن بھی تھی جِس کا نام تِمنؔا تھا۔ بنی شوبلؔ یہ ہیں: علوانؔ، مناحاتؔ، عیبالؔ، شِفوؔ اَور اونامؔ۔ بنی ضِبعونؔ یہ ہیں: ایّہ اَور عنہؔ۔ (یہ وُہی عنہؔ ہے جسے اَپنے باپ ضِبعونؔ کے گدھے چراتے وقت بیابان میں گرم پانی کے چشموں کا سُراغ مِلا تھا۔) عناہؔ کی اَولاد یہ ہے: دیشونؔ اَور اُہلِیبامہؔ جو عنہؔ کی بیٹی تھی۔ دیشونؔ کے بیٹے یہ ہیں: حیمدانؔ، اِشبانؔ، اِترانؔ اَور کِرانؔ۔ بنی ایضرؔ یہ ہیں: بِلہانؔ، زعوانؔ اَور عقانؔ۔ دیشونؔ یا دیشانؔ کے بیٹے یہ ہیں: عُوضؔ اَور اَرانؔ۔ سردار جو حَوریوں میں ہویٔے، یہ ہیں: لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ، عناہؔ، دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ۔ سِعِیؔر کے مُلک میں حَوریوں کے سردار یہی تھے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں پَیدایش 36

پَیدایش 20:36-30 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور شعِیرؔ حوری کے بیٹے جو اُس مُلک کے باشِندے تھے یہ ہیں۔ لوطانؔ اور سوبلؔ اور صبعونؔ اور عنہؔ۔ اور دِیسونؔ اور ایصرؔ اور دِیسانؔ۔ بنی شعِیر میں سے جو حوری رئِیس مُلکِ ادُومؔ میں ہُوئے یہ ہیں۔ حوریؔ اور ہِیمامؔ لوطانؔ کے بیٹے اور تِمنعؔ لوطانؔ کی بہن تھی۔ اور یہ سوبلؔ کے بیٹے ہیں۔ علوانؔ اور مانحتؔ اور عیبالؔ اور سفوؔ اور اونامؔ۔ اور صبعوؔن کے بیٹے یہ ہیں۔ آیّہؔ اور عنہؔ۔ یہ وہ عنہؔ ہے جِسے اپنے باپ کے گدھوں کو بیابان میں چراتے وقت گرم چشمے مِلے۔ اور عنہؔ کی اَولاد یہ ہے دِیسونؔ اور اُہلیبامہؔ بِنت عنہؔ۔ اور دِیسونؔ کے بیٹے یہ ہیں حمدانؔ اور اِشبانؔ اور یترانؔ اور کِرانؔ۔ یہ ایصرؔ کے بیٹے ہیں بِلہانؔ اور زعوانؔ اور عقانؔ۔ دِیسانؔ کے بیٹے یہ ہیں۔ عُوضؔ اور اِرانؔ۔ جو حوریوں میں سے رئِیس ہُوئے وہ یہ ہیں۔ رئِیس لوطانؔ رئِیس سوبلؔ رئِیس صبعون ؔرئِیس عنہؔ۔ رئِیس دِیسونؔ رئِیس ایصرؔ رئِیس دِیسانؔ۔ یہ اُن حوریوں کے رئِیس ہیں جو مُلکِ شعِیرؔ میں تھے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں پَیدایش 36