پیدائش 20:36-30

پیدائش 20:36-30 UCV

اَور سِعِیؔر و حَوریؔ کے بیٹے جو اِس علاقہ میں بستے تھے یہ ہیں: لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ اَور عناہؔ، دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ، سِعِیؔر کی اَولاد میں سے مُلک اِدُوم میں جو حَوریؔ سردار ہویٔے یہی ہیں۔ بنی لوطانؔ یہ ہیں: حَوریؔ اَور ہیمان۔ لوطانؔ کی ایک بہن بھی تھی جِس کا نام تِمنؔا تھا۔ بنی شوبلؔ یہ ہیں: علوانؔ، مناحاتؔ، عیبالؔ، شِفوؔ اَور اونامؔ۔ بنی ضِبعونؔ یہ ہیں: ایّہ اَور عنہؔ۔ (یہ وُہی عنہؔ ہے جسے اَپنے باپ ضِبعونؔ کے گدھے چراتے وقت بیابان میں گرم پانی کے چشموں کا سُراغ مِلا تھا۔) عناہؔ کی اَولاد یہ ہے: دیشونؔ اَور اُہلِیبامہؔ جو عنہؔ کی بیٹی تھی۔ دیشونؔ کے بیٹے یہ ہیں: حیمدانؔ، اِشبانؔ، اِترانؔ اَور کِرانؔ۔ بنی ایضرؔ یہ ہیں: بِلہانؔ، زعوانؔ اَور عقانؔ۔ دیشونؔ یا دیشانؔ کے بیٹے یہ ہیں: عُوضؔ اَور اَرانؔ۔ سردار جو حَوریوں میں ہویٔے، یہ ہیں: لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ، عناہؔ، دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ۔ سِعِیؔر کے مُلک میں حَوریوں کے سردار یہی تھے۔