گلتیوں 1:6-2
گلتیوں 1:6-2 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے بھائیو اَور بہنوں! اگر کویٔی شخص کسی قُصُور میں پکڑا جائے، تو تُم جو پاک رُوح کی ہدایت پر چلتے ہو، اَیسے شخص کو نرم مِزاجی کے ساتھ بحال کردو۔ اَور ساتھ ہی اَپنا بھی خیال رکھو کہ کہیں تُم بھی کسی آزمائش کا شِکار نہ ہو جاؤ۔ ایک دُوسرے کا بوجھ اُٹھانے میں مددگار بنو، اَور یُوں المسیؔح کی شَریعت کو پُورا کرو۔
گلتیوں 1:6-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بھائیو، اگر کوئی کسی گناہ میں پھنس جائے تو آپ جو روحانی ہیں اُسے نرم دلی سے بحال کریں۔ لیکن اپنا بھی خیال رکھیں، ایسا نہ ہو کہ آپ بھی آزمائش میں پھنس جائیں۔ بوجھ اُٹھانے میں ایک دوسرے کی مدد کریں، کیونکہ اِس طرح آپ مسیح کی شریعت پوری کریں گے۔
گلتیوں 1:6-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے بھائِیو! اگر کوئی آدمی کِسی قصُور میں پکڑا بھی جائے تو تُم جو رُوحانی ہو اُس کو حِلم مِزاجی سے بحال کرو اور اپنا بھی خیال رکھ۔ کہِیں تُو بھی آزمایش میں نہ پڑ جائے۔ تُم ایک دُوسرے کا بار اُٹھاؤ اور یُوں مسِیح کی شرِیعت کو پُورا کرو۔