عزرا 1:8-14
عزرا 1:8-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ارتخشستاؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں جو لوگ بابیل سے میرے ہمراہ آئے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور اُن کے ساتھ شاملِ فہرست کے افراد یہ ہیں: بنی فِنحاسؔ میں سے؛ گیرشوم: بنی اِتمارؔ سے دانی ایل؛ بنی داویؔد میں سے حطُّوشؔ بنی شِکنیاہؔ؛ بنی پرعوش میں سے زکریاؔہ، اَور اُس کے ساتھ نَسب نامہ کی رو سے 150 مَرد درج کئے گیٔے؛ بنی پخت مُوآب میں سے: الِیہُوعنائی بِن زراخیاہؔ اَور اُس کے ساتھ 200 مَرد؛ اَور بنی زتُّو میں سے شِکنیاہؔ بِن یحزی ایل اَور اُس کے ساتھ 300 مَرد۔ اَور بنی عدِین میں سے عبیدؔ بِن یُوناتانؔ اَور اُس کے ساتھ 50 مَرد؛ اَور بنی عیلامؔ میں سے یِشعیہ بِن عتلیاہؔ اَور اُس کے ساتھ 70 مَرد؛ اَور بنی شفطیاہؔ میں سے زبدیاہؔ بِن مِیکاایلؔ اَور اُس کے ساتھ 80 مَرد؛ اَور بنی یُوآبؔ سے عبدیاہؔ بِن یحی ایل اَور اُس کے ساتھ 218 مَرد؛ اَور بنی بانیؔ میں سے شلُومیتؔ بِن یُوسفیاہؔ اَور اُس کے ساتھ 160 مَرد؛ اَور بنی ببئیؔ میں سے زکریاؔہ بِن ببئیؔ اَور اُس کے ساتھ 28 مَرد؛ اَور بنی عزگادؔ میں سے یوحانانؔ بِن حقّاطانؔ اَور اُس کے ساتھ 110 مَرد؛ اَور آخِر میں بنی ادُونِقامؔ میں جو لوگ آئے اُن کے نام یہ ہیں: الیفلطؔ اَور یعی ایل اَور شمعیاہؔ اَور اُن کے ساتھ 60 مَرد؛ اَور بنی بِگوئی میں سے عوطیؔ اَور زکُورؔ اَور اُن کے ساتھ 70 مَرد؛
عزرا 1:8-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
درجِ ذیل اُن خاندانی سرپرستوں کی فہرست ہے جو ارتخشستا بادشاہ کی حکومت کے دوران میرے ساتھ بابل سے یروشلم کے لئے روانہ ہوئے۔ ہر خاندان کے مردوں کی تعداد بھی درج ہے: فینحاس کے خاندان کا جَیرسوم، اِتمر کے خاندان کا دانیال، داؤد کے خاندان کا حطّوش بن سکنیاہ، پرعوس کے خاندان کا زکریاہ۔ 150 مرد اُس کے ساتھ نسب نامے میں درج تھے۔ پخت موآب کے خاندان کا اِلیہوعینی بن زرخیاہ 200 مردوں کے ساتھ، زتّو کے خاندان کا سکنیاہ بن یحزی ایل 300 مردوں کے ساتھ، عدین کے خاندان کا عبد بن یونتن 50 مردوں کے ساتھ، عیلام کے خاندان کا یسعیاہ بن عتلیاہ 70 مردوں کے ساتھ، سفطیاہ کے خاندان کا زبدیاہ بن میکائیل 80 مردوں کے ساتھ، یوآب کے خاندان کا عبدیاہ بن یحی ایل 218 مردوں کے ساتھ، بانی کے خاندان کا سلومیت بن یوسفیاہ 160 مردوں کے ساتھ، ببی کے خاندان کا زکریاہ بن ببی 28 مردوں کے ساتھ، عزجاد کے خاندان کا یوحنان بن ہقّاطان 110 مردوں کے ساتھ، ادونِقام کے خاندان کے آخری لوگ اِلی فلط، یعی ایل اور سمعیاہ 60 مردوں کے ساتھ، بِگوَئی کا خاندان کا عوتی اور زبود 70 مردوں کے ساتھ۔
عزرا 1:8-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
ارتخششتا بادشاہ کے دَورِ سلطنت میں جو لوگ میرے ساتھ بابل سے نِکلے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ ہیں اور اُن کا نسب نامہ یہ ہے۔ بنی فِینحاس میں سے جَیرؔسوم۔ بنی اِتمر میں سے دانی ایل۔ بنی داؤُد میں سے حطُّوؔش۔ بنی سِکنیاہ کی نسل کے بنی پرعُوص میں سے زکرؔیاہ اور اُس کے ساتھ ڈیڑھ سَو مَرد نسب نامہ کی رُو سے گِنے ہُوئے تھے۔ بنی پخت موآب میں سے اِلیہُوؔعینی بِن زراخیاؔہ اور اُس کے ساتھ دو سَو مَرد۔ اور بنی سِکنیاہ میں سے یحزی ایل کا بیٹا اور اُس کے ساتھ تِین سَو مَرد۔ اور بنی عدِین میں سے عبد بِن یُونتن اور اُس کے ساتھ پچاس مَرد۔ اور بنی عیلام میں سے یسعیاہ بِن عتلیاؔہ اور اُس کے ساتھ ستّر مَرد۔ اور بنی سفطیاہ میں سے زبدیاؔہ بِن مِیکاایل اور اُس کے ساتھ اسّی مَرد۔ اور بنی یوآب میں سے عبدؔیاہ بِن یحی ایل اور اُس کے ساتھ دو سَو اٹھّارہ مَرد۔ اور بنی سلُومِیت میں سے یُوسُفیاؔہ کا بیٹا اور اُس کے ساتھ ایک سَو ساٹھ مَرد۔ اور بنی ببَی میں سے زکریاؔہ بِن ببَی اور اُس کے ساتھ اٹھائِیس مَرد۔ اور بنی عزجاد میں سے یُوحناؔن بِن ہقّاطاؔن اور اُس کے ساتھ ایک سَو دس مَرد۔ اور بنی ادُونِقام میں سے جو سب سے پِیچھے گئے اُن کے نام یہ ہیں الیفلط اور یعی ایل اور سمعیاؔہ اور اُن کے ساتھ ساٹھ مَرد۔ اور بنی بِگوَی میں سے عُوطی اور زبُّود اور اُن کے ساتھ ستّر مَرد۔