عزرا 1:8-14

عزرا 1:8-14 UCV

ارتخشستاؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں جو لوگ بابیل سے میرے ہمراہ آئے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور اُن کے ساتھ شاملِ فہرست کے افراد یہ ہیں: بنی فِنحاسؔ میں سے؛ گیرشوم: بنی اِتمارؔ سے دانی ایل؛ بنی داویؔد میں سے حطُّوشؔ بنی شِکنیاہؔ؛ بنی پرعوش میں سے زکریاؔہ، اَور اُس کے ساتھ نَسب نامہ کی رو سے 150 مَرد درج کئے گیٔے؛ بنی پخت مُوآب میں سے: الِیہُوعنائی بِن زراخیاہؔ اَور اُس کے ساتھ 200 مَرد؛ اَور بنی زتُّو میں سے شِکنیاہؔ بِن یحزی ایل اَور اُس کے ساتھ 300 مَرد۔ اَور بنی عدِین میں سے عبیدؔ بِن یُوناتانؔ اَور اُس کے ساتھ 50 مَرد؛ اَور بنی عیلامؔ میں سے یِشعیہ بِن عتلیاہؔ اَور اُس کے ساتھ 70 مَرد؛ اَور بنی شفطیاہؔ میں سے زبدیاہؔ بِن مِیکاایلؔ اَور اُس کے ساتھ 80 مَرد؛ اَور بنی یُوآبؔ سے عبدیاہؔ بِن یحی ایل اَور اُس کے ساتھ 218 مَرد؛ اَور بنی بانیؔ میں سے شلُومیتؔ بِن یُوسفیاہؔ اَور اُس کے ساتھ 160 مَرد؛ اَور بنی ببئیؔ میں سے زکریاؔہ بِن ببئیؔ اَور اُس کے ساتھ 28 مَرد؛ اَور بنی عزگادؔ میں سے یوحانانؔ بِن حقّاطانؔ اَور اُس کے ساتھ 110 مَرد؛ اَور آخِر میں بنی ادُونِقامؔ میں جو لوگ آئے اُن کے نام یہ ہیں: الیفلطؔ اَور یعی ایل اَور شمعیاہؔ اَور اُن کے ساتھ 60 مَرد؛ اَور بنی بِگوئی میں سے عوطیؔ اَور زکُورؔ اَور اُن کے ساتھ 70 مَرد؛