خروج 22:38-23
خروج 22:38-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
(بصل ایل بِن اوری بِن حُورؔ نے جو یہُوداہؔ کے قبیلہ سے تھا سَب کچھ بنایا جِس کا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ اَور اُس کے ساتھ دانؔ کے قبیلہ کا اُہلیابؔ بِن احیسمکؔ تھا جو ایک اعلیٰ درجہ کا صنعت کار اَور نقّاش تھا اَور نیلے اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے سُوت اَور نفیس کتان کی کشیدہ کاری میں ماہر تھا)۔
خروج 22:38-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
(یہوداہ کے قبیلے کے بضلی ایل بن اُوری بن حور نے وہ سب کچھ بنایا جو رب نے موسیٰ کو بتایا تھا۔ اُس کے ساتھ دان کے قبیلے کا اُہلیاب بن اخی سمک تھا جو کاری گری کے ہر کام اور کڑھائی کے کام میں ماہر تھا۔ وہ نیلے، ارغوانی اور قرمزی رنگ کے دھاگے اور باریک کتان سے کپڑا بنانے میں بھی ماہر تھا۔)
خروج 22:38-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
بضلی ایلؔ بِن اُورؔی بِن حُور ؔنے جو یہُوداؔہ کے قبیلہ کا تھا سب کُچھ جو خُداوند نے مُوسیٰؔ کو فرمایا تھا بنایا۔ اور اُس کے ساتھ دان کے قبیلہ کا اہلیاؔب بِن اخیسمکؔ تھا جو کندہ کار اور ماہِر کارِیگر تھا اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک کتان پر بیل بُوٹے کاڑھتا تھا۔