واعظ 1:3-6
واعظ 1:3-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہر چِیز کا ایک مَوقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نِیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔ پَیدا ہونے کا ایک وقت ہے اور مَر جانے کا ایک وقت ہے۔ درخت لگانے کا ایک وقت ہے اور لگائے ہُوئے کو اُکھاڑنے کا ایک وقت ہے۔ مار ڈالنے کا ایک وقت ہے اور شِفا دینے کا ایک وقت ہے۔ ڈھانے کا ایک وقت ہے اور تعمِیر کرنے کا ایک وقت ہے۔ رونے کا ایک وقت ہے اور ہنسنے کا ایک وقت ہے۔ غم کھانے کا ایک وقت ہے اور ناچنے کا ایک وقت ہے۔ پتّھر پھینکنے کا ایک وقت ہے اور پتّھر بٹورنے کا ایک وقت ہے۔ ہم آغوشی کا ایک وقت ہے اور ہم آغوشی سے باز رہنے کا ایک وقت ہے۔ حاصِل کرنے کا ایک وقت ہے اور کھو دینے کا ایک وقت ہے۔ رکھ چھوڑنے کا ایک وقت ہے اور پھینک دینے کا ایک وقت ہے۔
واعظ 1:3-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہر چیز کے لیٔے ایک وقت ہوتاہے، اَور آسمان کے تلے ہر ایک کام کرنے کا ایک موقع ہوتاہے: پیدا ہونے کا اَور مَرنے کا وقت، درخت لگانے کا اَور اُسے اُکھاڑ دینے کا وقت، مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت، ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت، رونے کا اَور ہنسنے کا وقت، ماتم کرنے اَور ناچنے کا وقت، پتّھر پھینکنے کا اَور پتّھر جمع کرنے کا وقت، گلے مِلنے اَور اِس سے باز رہنے کا وقت۔ تلاش کرنے کا اَور ترک کر دینے کا وقت۔ محفوظ رکھنے کا اَور پھینک دینے کا وقت۔
واعظ 1:3-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہر چیز کی اپنی گھڑی ہوتی، آسمان تلے ہر معاملے کا اپنا وقت ہوتا ہے، جنم لینے اور مرنے کا، پودا لگانے اور اُکھاڑنے کا، مار دینے اور شفا دینے کا، ڈھا دینے اور تعمیر کرنے کا، رونے اور ہنسنے کا، آہیں بھرنے اور رقص کرنے کا، پتھر پھینکنے اور پتھر جمع کرنے کا، گلے ملنے اور اِس سے باز رہنے کا، تلاش کرنے اور کھو دینے کا، محفوظ رکھنے اور پھینکنے کا،