واعظ 12:12-14
واعظ 12:12-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے میرے بیٹے، اُن کے علاوہ اَور باتوں سے خبردار رہنا۔ بہت سِی کِتابیں تالیف کرنے کی اِنتہا نہیں اَور بہت پڑھنا جِسم کو تھکا دیتاہے۔ اَب سَب کچھ سُنا دیا گیا ہے؛ حاصل کلام یہ ہے کہ خُدا سے ڈرو اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرو، کیونکہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یہی ہے۔ کیونکہ خُدا ہر ایک فعل کو، ہر ایک پوشیدہ بات سمیت، خواہ وہ اَچھّی ہو یا بُری، عدالت میں لائیں گے۔
واعظ 12:12-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے بیٹے، اِس کے علاوہ خبردار رہ۔ کتابیں لکھنے کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہو جائے گا، اور حد سے زیادہ کتب بینی سے جسم تھک جاتا ہے۔ آؤ، اختتام پر ہم تمام تعلیم کے خلاصے پر دھیان دیں۔ رب کا خوف مان اور اُس کے احکام کی پیروی کر۔ یہ ہر انسان کا فرض ہے۔ کیونکہ اللہ ہر کام کو خواہ وہ چھپا ہی ہو، خواہ بُرا یا بھلا ہو عدالت میں لائے گا۔
واعظ 12:12-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
سو اب اَے میرے بیٹے اِن سے نصِیحت پذِیر ہو۔ بُہت کِتابیں بنانے کی اِنتہا نہیں ہے اور بُہت پڑھنا جِسم کو تھکاتا ہے۔ اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔ کیونکہ خُدا ہر ایک فِعل کو ہر ایک پوشِیدہ چِیز کے ساتھ خواہ بھلی ہو خواہ بُری عدالت میں لائے گا۔