کُلسِیوں 1:3-4
کُلسِیوں 1:3-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لہٰذا جَب تُم المسیؔح کے ساتھ زندہ کیٔے گیٔے تو عالِم بالا کی چیزوں کی جُستُجو میں رہو، جہاں المسیؔح خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہیں۔ عالِم بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو، نہ کہ زمین پر کی چیزوں کے۔ کیونکہ تُم مَر گیٔے، اَور اَب تمہاری زندگی المسیؔح کے ساتھ خُدا میں پوشیدہ ہے۔ اَور جَب المسیؔح جو ہماری زندگی ہیں، ظاہر ہوں گے، تو تُم بھی اُن کے ساتھ اُن کے جلال میں ظاہر کیٔے جاؤگے۔
کُلسِیوں 1:3-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
آپ کو مسیح کے ساتھ زندہ کر دیا گیا ہے، اِس لئے وہ کچھ تلاش کریں جو آسمان پر ہے جہاں مسیح اللہ کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ دنیاوی چیزوں کو اپنے خیالوں کا مرکز نہ بنائیں بلکہ آسمانی چیزوں کو۔ کیونکہ آپ مر گئے ہیں اور اب آپ کی زندگی مسیح کے ساتھ اللہ میں پوشیدہ ہے۔ مسیح ہی آپ کی زندگی ہے۔ جب وہ ظاہر ہو جائے گا تو آپ بھی اُس کے ساتھ ظاہر ہو کر اُس کے جلال میں شریک ہو جائیں گے۔
کُلسِیوں 1:3-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
پس جب تُم مسِیح کے ساتھ جِلائے گئے تو عالَمِ بالا کی چِیزوں کی تلاش میں رہو جہاں مسِیح مَوجُود ہے اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھا ہے۔ عالَمِ بالا کی چِیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمِین پر کی چِیزوں کے۔ کیونکہ تُم مَر گئے اور تُمہاری زِندگی مسِیح کے ساتھ خُدا میں پَوشِیدہ ہے۔ جب مسِیح جو ہماری زِندگی ہے ظاہِر کِیا جائے گا تو تُم بھی اُس کے ساتھ جلال میں ظاہِر کِئے جاؤ گے۔