YouVersion Logo
تلاش

کلُسّیِوں 3

3
المسیؔح میں نئی طرزِ زندگی
1لہٰذا جَب تُم المسیؔح کے ساتھ زندہ کیٔے گیٔے تو عالِم بالا کی چیزوں کی جُستُجو میں رہو، جہاں المسیؔح خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہیں۔ 2عالِم بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو، نہ کہ زمین پر کی چیزوں کے۔ 3کیونکہ تُم مَر گیٔے، اَور اَب تمہاری زندگی المسیؔح کے ساتھ خُدا میں پوشیدہ ہے۔ 4اَور جَب المسیؔح جو ہماری زندگی ہیں، ظاہر ہوں گے، تو تُم بھی اُن کے ساتھ اُن کے جلال میں ظاہر کیٔے جاؤگے۔
5پس تُم اَپنی دُنیوی فطرت کو مار ڈالو مثلاً: جنسی بدفعلی، ناپاکی، شَہوت پرستی، بُری خواہشات اَور لالچ کو جو بُت پرستی کے بَرابر ہے۔ 6کیونکہ اِن ہی کے سبب سے، خُدا کا غضب نازل ہوتاہے۔ 7ایک وقت تھا، جَب تُم بھی اَپنی پچھلی زندگی اِسی طرح کی غُلامی میں گزارتے تھے۔ 8مگر اَب اِن سَب چیزوں کو: یعنی غُصّہ، قہر، کینہ، کُفر اَور اَپنے مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔ 9ایک دُوسرے سے جھُوٹ مت بولو، کیونکہ تُم نے اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار پھینکا ہے 10اَور نئی اِنسانیّت کو پہن لیا ہے، جسے خُدا نے اَپنی صورت پر پیدا کیا ہے تاکہ تُم اُس کے عِرفان میں بڑھتے اَور اُس کے مانند بنتے جاؤ۔ 11چنانچہ اِس نئی زندگی میں نہ تو کویٔی یُونانی ہے نہ یہُودی، نہ ختنہ والا نہ نامختون، نہ وحشی نہ سکوتی، نہ غُلام نہ آزاد، صِرف المسیؔح ہی سَب کچھ اَور سَب میں اہم ہیں۔
12پس خُدا کے مُنتخب کیٔے ہوئے مُقدّس اَور عزیز برگزیدوں کی طرح ترس، مہربانی، فروتنی، نرمی اَور تحمُّل کا لباس پہن لو۔ 13ایک دُوسرے کی برداشت کرو اَور ایک دُوسرے کو مُعاف کرو اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے۔ اُسے وَیسے ہی مُعاف کرو جَیسے خُداوؔند نے تُمہیں مُعاف کیا ہے۔ 14اَور اِن سَب خُوبیوں سے بڑھ کر مَحَبّت کو پہن لو، جو سَب کچھ ایک ساتھ باندھ کر کامل اِتّحاد قائِم کرتی ہے۔
15المسیؔح کا اِطمینان تمہارے دلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔ 16المسیؔح کے کلام کو اَپنے دلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔ 17اَورجو کچھ تُم کہتے یا کرتے ہو وہ سَب خُداوؔند عیسیٰ کے نام سے کرو، اَور خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔
مَسیحی خاندانوں کے لیٔے ہدایات
18اَے بیویو! خُداوؔند میں مُناسب ہے کہ تُم اَپنے شوہروں کی تابع رہو۔
19اَے شوہروں! اَپنی بیویوں سے مَحَبّت رکھو اَور اُن پر سختی نہ کرو۔
20اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔
21اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دل ہو جایٔیں۔
22اَے غُلاموں! سَب باتوں میں اَپنے دُنیوی مالکوں کے فرمانبردار رہو؛ نہ صِرف ظاہری طور پراُنہیں خُوش کرنے کے لیٔے خدمت کرو، بَلکہ اُسے خُوش دِلی سے اَور خُداوؔند کا خوف مانتے ہویٔے اَنجام دو۔ 23جو بھی کام کرو اُسے دل و جان سے کرو، گویا یہ جان کر کہ خُداوؔند کے لیٔے کر رہے ہو، نہ کہ کسی اِنسان کے لیٔے۔ 24کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند تُمہیں اِس کے عوض میں وعدہ کی ہُوئی مِیراث دے گا۔ کیونکہ تُم واقعی المسیؔح کی خدمت کر رہے ہو۔ 25لیکن ہر کویٔی جو بدی کرتا ہے اَپنی بدی کا بدلہ پایٔےگا، کیونکہ خُدا کسی کی طرفداری نہیں کرتا۔

موجودہ انتخاب:

کلُسّیِوں 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in