YouVersion Logo
تلاش

کُلسِیوں 1:3-19

کُلسِیوں 1:3-19 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

لہٰذا جَب تُم المسیؔح کے ساتھ زندہ کیٔے گیٔے تو عالِم بالا کی چیزوں کی جُستُجو میں رہو، جہاں المسیؔح خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہیں۔ عالِم بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو، نہ کہ زمین پر کی چیزوں کے۔ کیونکہ تُم مَر گیٔے، اَور اَب تمہاری زندگی المسیؔح کے ساتھ خُدا میں پوشیدہ ہے۔ اَور جَب المسیؔح جو ہماری زندگی ہیں، ظاہر ہوں گے، تو تُم بھی اُن کے ساتھ اُن کے جلال میں ظاہر کیٔے جاؤگے۔ پس تُم اَپنی دُنیوی فطرت کو مار ڈالو مثلاً: جنسی بدفعلی، ناپاکی، شَہوت پرستی، بُری خواہشات اَور لالچ کو جو بُت پرستی کے بَرابر ہے۔ کیونکہ اِن ہی کے سبب سے، خُدا کا غضب نازل ہوتاہے۔ ایک وقت تھا، جَب تُم بھی اَپنی پچھلی زندگی اِسی طرح کی غُلامی میں گزارتے تھے۔ مگر اَب اِن سَب چیزوں کو: یعنی غُصّہ، قہر، کینہ، کُفر اَور اَپنے مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔ ایک دُوسرے سے جھُوٹ مت بولو، کیونکہ تُم نے اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار پھینکا ہے اَور نئی اِنسانیّت کو پہن لیا ہے، جسے خُدا نے اَپنی صورت پر پیدا کیا ہے تاکہ تُم اُس کے عِرفان میں بڑھتے اَور اُس کے مانند بنتے جاؤ۔ چنانچہ اِس نئی زندگی میں نہ تو کویٔی یُونانی ہے نہ یہُودی، نہ ختنہ والا نہ نامختون، نہ وحشی نہ سکوتی، نہ غُلام نہ آزاد، صِرف المسیؔح ہی سَب کچھ اَور سَب میں اہم ہیں۔ پس خُدا کے مُنتخب کیٔے ہوئے مُقدّس اَور عزیز برگزیدوں کی طرح ترس، مہربانی، فروتنی، نرمی اَور تحمُّل کا لباس پہن لو۔ ایک دُوسرے کی برداشت کرو اَور ایک دُوسرے کو مُعاف کرو اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے۔ اُسے وَیسے ہی مُعاف کرو جَیسے خُداوؔند نے تُمہیں مُعاف کیا ہے۔ اَور اِن سَب خُوبیوں سے بڑھ کر مَحَبّت کو پہن لو، جو سَب کچھ ایک ساتھ باندھ کر کامل اِتّحاد قائِم کرتی ہے۔ المسیؔح کا اِطمینان تمہارے دلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔ المسیؔح کے کلام کو اَپنے دلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔ اَورجو کچھ تُم کہتے یا کرتے ہو وہ سَب خُداوؔند عیسیٰ کے نام سے کرو، اَور خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔ اَے بیویو! خُداوؔند میں مُناسب ہے کہ تُم اَپنے شوہروں کی تابع رہو۔ اَے شوہروں! اَپنی بیویوں سے مَحَبّت رکھو اَور اُن پر سختی نہ کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں کُلسِیوں 3

کُلسِیوں 1:3-19 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

آپ کو مسیح کے ساتھ زندہ کر دیا گیا ہے، اِس لئے وہ کچھ تلاش کریں جو آسمان پر ہے جہاں مسیح اللہ کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ دنیاوی چیزوں کو اپنے خیالوں کا مرکز نہ بنائیں بلکہ آسمانی چیزوں کو۔ کیونکہ آپ مر گئے ہیں اور اب آپ کی زندگی مسیح کے ساتھ اللہ میں پوشیدہ ہے۔ مسیح ہی آپ کی زندگی ہے۔ جب وہ ظاہر ہو جائے گا تو آپ بھی اُس کے ساتھ ظاہر ہو کر اُس کے جلال میں شریک ہو جائیں گے۔ چنانچہ اُن دنیاوی چیزوں کو مار ڈالیں جو آپ کے اندر کام کر رہی ہیں: زناکاری، ناپاکی، شہوت پرستی، بُری خواہشات اور لالچ (لالچ تو ایک قسم کی بُت پرستی ہے)۔ اللہ کا غضب ایسی ہی باتوں کی وجہ سے نازل ہو گا۔ ایک وقت تھا جب آپ بھی اِن کے مطابق زندگی گزارتے تھے، جب آپ کی زندگی اِن کے قابو میں تھی۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ آپ یہ سب کچھ یعنی غصہ، طیش، بدسلوکی، بہتان اور گندی زبان خستہ حال کپڑے کی طرح اُتار کر پھینک دیں۔ ایک دوسرے سے بات کرتے وقت جھوٹ مت بولنا، کیونکہ آپ نے اپنی پرانی فطرت اُس کی حرکتوں سمیت اُتار دی ہے۔ ساتھ ساتھ آپ نے نئی فطرت پہن لی ہے، وہ فطرت جس کی تجدید ہمارا خالق اپنی صورت پر کرتا جا رہا ہے تاکہ آپ اُسے اَور بہتر طور پر جان لیں۔ جہاں یہ کام ہو رہا ہے وہاں لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہے، خواہ کوئی غیریہودی ہو یا یہودی، مختون ہو یا نامختون، غیریونانی ہو یا سکوتی، غلام ہو یا آزاد۔ کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف مسیح ہی سب کچھ اور سب میں ہے۔ اللہ نے آپ کو چن کر اپنے لئے مخصوص و مُقدّس کر لیا ہے۔ وہ آپ سے محبت رکھتا ہے۔ اِس لئے اب ترس، نیکی، فروتنی، نرم دلی اور صبر کو پہن لیں۔ ایک دوسرے کو برداشت کریں، اور اگر آپ کی کسی سے شکایت ہو تو اُسے معاف کر دیں۔ ہاں، یوں معاف کریں جس طرح خداوند نے آپ کو معاف کر دیا ہے۔ اِن کے علاوہ محبت بھی پہن لیں جو سب کچھ باندھ کر کاملیت کی طرف لے جاتی ہے۔ مسیح کی سلامتی آپ کے دلوں میں حکومت کرے۔ کیونکہ اللہ نے آپ کو اِسی سلامتی کی زندگی گزارنے کے لئے بُلا کر ایک بدن میں شامل کر دیا ہے۔ شکرگزار بھی رہیں۔ آپ کی زندگی میں مسیح کے کلام کی پوری دولت گھر کر جائے۔ ایک دوسرے کو ہر طرح کی حکمت سے تعلیم دیتے اور سمجھاتے رہیں۔ ساتھ ساتھ اپنے دلوں میں اللہ کے لئے شکرگزاری کے ساتھ زبور، حمد و ثنا اور روحانی گیت گاتے رہیں۔ اور جو کچھ بھی آپ کریں خواہ زبانی ہو یا عملی وہ خداوند عیسیٰ کا نام لے کر کریں۔ ہر کام میں اُسی کے وسیلے سے خدا باپ کا شکر کریں۔ بیویو، اپنے شوہر کے تابع رہیں، کیونکہ جو خداوند میں ہے اُس کے لئے یہی مناسب ہے۔ شوہرو، اپنی بیویوں سے محبت رکھیں۔ اُن سے تلخ مزاجی سے پیش نہ آئیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں کُلسِیوں 3

کُلسِیوں 1:3-19 کِتابِ مُقادّس (URD)

پس جب تُم مسِیح کے ساتھ جِلائے گئے تو عالَمِ بالا کی چِیزوں کی تلاش میں رہو جہاں مسِیح مَوجُود ہے اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھا ہے۔ عالَمِ بالا کی چِیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمِین پر کی چِیزوں کے۔ کیونکہ تُم مَر گئے اور تُمہاری زِندگی مسِیح کے ساتھ خُدا میں پَوشِیدہ ہے۔ جب مسِیح جو ہماری زِندگی ہے ظاہِر کِیا جائے گا تو تُم بھی اُس کے ساتھ جلال میں ظاہِر کِئے جاؤ گے۔ پس اپنے اُن اعضا کو مُردہ کرو جو زمِین پر ہیں یعنی حرام کاری اور ناپاکی اور شہوَت اور بُری خواہِش اور لالچ کو جو بُت پرستی کے برابر ہے۔ کہ اُن ہی کے سبب سے خُدا کا غضب نافرمانی کے فرزندوں پر نازِل ہوتا ہے۔ اور تُم بھی جِس وقت اُن باتوں میں زِندگی گُذارتے تھے اُس وقت اُن ہی پر چلتے تھے۔ لیکن اب تُم بھی اِن سب کو یعنی غُصّہ اور قہر اور بدخَواہی اور بدگوئی اور مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔ ایک دُوسرے سے جُھوٹ نہ بولو کیونکہ تُم نے پُرانی اِنسانِیّت کو اُس کے کاموں سمیت اُتار ڈالا۔ اور نئی اِنسانِیّت کو پہن لِیا ہے جو معرفت حاصِل کرنے کے لِئے اپنے خالِق کی صُورت پر نئی بنتی جاتی ہے۔ وہاں نہ یُونانی رہا نہ یہُودی۔ نہ خَتنہ نہ نامختُونی۔ نہ وحشی نہ سکُوتی۔ نہ غُلام نہ آزاد۔ صِرف مسِیح سب کُچھ اور سب میں ہے۔ پس خُدا کے برگُزِیدوں کی طرح جو پاک اور عزِیز ہیں دَردمَندی اور مِہربانی اور فروتنی اور حِلم اور تحُّمل کا لِباس پہنو۔ اگر کِسی کو دُوسرے کی شکایت ہو تو ایک دُوسرے کی برداشت کرے اور ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرے۔ جَیسے خُداوند نے تُمہارے قصُور مُعاف کِئے وَیسے ہی تُم بھی کرو۔ اور اِن سب کے اُوپر مُحبّت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔ اور مسِیح کا اِطمِینان جِس کے لِئے تُم ایک بدن ہو کر بُلائے بھی گئے ہو تُمہارے دِلوں پر حُکُومت کرے اور تُم شُکر گُذار رہو۔ مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔ اور کلام یا کام جو کُچھ کرتے ہو وہ سب خُداوند یِسُوعؔ کے نام سے کرو اور اُسی کے وسِیلہ سے خُدا باپ کا شُکر بجا لاؤ۔ اَے بِیویو! جَیسا خُداوند میں مُناسِب ہے اپنے شَوہروں کے تابِع رہو۔ اَے شَوہرو! اپنی بِیویوں سے مُحبّت رکھّو اور اُن سے تلخ مِزاجی نہ کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں کُلسِیوں 3