YouVersion Logo
تلاش

اعمال 12:18-23

اعمال 12:18-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

جَب گلیّؔو صُوبہ اَخیہؔ کا حاکم تھا، تو یہُودیوں نے مِل کر پَولُسؔ پر ہلّہ بول دیا اَور اُنہیں پکڑکر عدالت میں لے۔ گیٔے اَور کہنے لگے، ”یہ آدمی لوگوں کو اَیسے طریقہ سے خُدا کی عبادت کرنے کی ترغِیب دیتاہے جو ہماری شَریعت کے برخلاف ہے۔“ پَولُسؔ کچھ کہنے ہی والے تھے کہ گلیّؔو نے یہُودیوں سے کہا، ”اَے یہُودیوں! اگر یہ کسی جُرم کی یا کسی بڑی شرارت کی بات ہوتی تو میں ضروُر تمہاری سُنتا۔ لیکن تمہارا اِلزام تو بعض لفظوں، ناموں اَور تمہاری اَپنی شَریعت کے مسئلوں سے تعلّق رکھتا ہے۔ اِس سے تُم خُود ہی نِپٹو۔ میں اَیسی باتوں کا مُنصِف نہیں بنُوں گا۔“ اَور گلیّؔو نے پَولُسؔ کو عدالت سے نکلوادِیا۔ تَب سَب یہُودیوں کا ہُجوم سوتھِنیسؔ پر ٹوٹ پڑے جو یہُودی عبادت گاہ کا رہنما تھا اَور سے پکڑکر عدالت کے سامنے ہی مارنے پیٹنے لگے۔ لیکن گلیّؔو نے کچھ پروا نہ کی۔ پَولُسؔ کافی دِنوں تک کُرِنتھُسؔ میں رہے۔ پھر وہ بھائیو اَور بہنوں سے رخصت ہوکر جہاز پر سِیریؔا کی طرف چلےگئے۔ پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ بھی اُن کے ساتھ تھے۔ روانگی سے پہلے پَولُسؔ نے اَپنی مِنّت پُوری کرنے کے لیٔے کِنخِریہؔ میں اَپنا سَر مُنڈوایا۔ جَب وہ اِفِسُسؔ پہُنچے تو پَولُسؔ نے اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ کو اَلوِداع کہا اَور خُود ایک یہُودی عبادت گاہ میں جا کر یہُودیوں سے بحث کرنے لگے۔ جَب اُنہُوں نے پَولُسؔ سے درخواست کی کہ ہمارے پاس کچھ دیر اَور رہیں تو پَولُسؔ نے منظُور نہ کیا۔ لیکن جَب پَولُسؔ وہاں سے روانہ ہونے لگے، تو وعدہ کیا، ”اگر خُدا کی مرضی ہویٔی تو مَیں تمہارے پاس پھر آؤں گا۔“ پھر وہ جہاز پر سوار ہوکر اِفِسُسؔ سے روانہ ہو گئے۔ جَب وہ قَیصؔریہ میں جہاز سے اُترے تو یروشلیمؔ جا کر پَولُسؔ نے جماعت کو سلام عرض کیا اَور پھر انطاکِیہؔ کی طرف روانہ ہُوئے۔ انطاکِیہؔ میں کچھ عرصہ گُزارنے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہُوئے اَور گلِتیؔہ اَور فرُوگِیہؔ کے سارے علاقوں سے گُزرتے ہُوئے تمام شاگردوں کے ایمان کو مضبُوط کرتے گیٔے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 18

اعمال 12:18-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اُن دنوں میں جب گلیو صوبہ اخیہ کا گورنر تھا تو یہودی متحد ہو کر پولس کے خلاف جمع ہوئے اور اُسے عدالت میں گلیو کے سامنے لائے۔ اُنہوں نے کہا، ”یہ آدمی لوگوں کو ایسے طریقے سے اللہ کی عبادت کرنے پر اُکسا رہا ہے جو ہماری شریعت کے خلاف ہے۔“ پولس جواب میں کچھ کہنے کو تھا کہ گلیو خود یہودیوں سے مخاطب ہوا، ”سنیں، یہودی مردو! اگر آپ کا الزام کوئی ناانصافی یا سنگین جرم ہوتا تو آپ کی بات قابلِ برداشت ہوتی۔ لیکن آپ کا جھگڑا مذہبی تعلیم، ناموں اور آپ کی یہودی شریعت سے تعلق رکھتا ہے، اِس لئے اُسے خود حل کریں۔ مَیں اِس معاملے میں فیصلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔“ یہ کہہ کر اُس نے اُنہیں عدالت سے بھگا دیا۔ اِس پر ہجوم نے یہودی عبادت خانے کے راہنما سوستھنیس کو پکڑ کر عدالت کے سامنے اُس کی پٹائی کی۔ لیکن گلیو نے پروا نہ کی۔ اِس کے بعد بھی پولس بہت دن کُرِنتھس میں رہا۔ پھر بھائیوں کو خیرباد کہہ کر وہ قریب کے شہر کنخریہ گیا جہاں اُس نے کسی مَنت کے پورے ہونے پر اپنے سر کے بال منڈوا دیئے۔ اِس کے بعد وہ پرسکلہ اور اکوِلہ کے ساتھ جہاز پر سوار ہو کر ملکِ شام کے لئے روانہ ہوا۔ پہلے وہ اِفسس پہنچے جہاں پولس نے پرسکلہ اور اکوِلہ کو چھوڑ دیا۔ وہاں بھی اُس نے یہودی عبادت خانے میں جا کر یہودیوں سے بحث کی۔ اُنہوں نے اُس سے درخواست کی کہ مزید وقت اُن کے ساتھ گزارے، لیکن اُس نے انکار کیا اور اُنہیں خیرباد کہہ کر کہا، ”اگر اللہ کی مرضی ہو تو مَیں آپ کے پاس واپس آؤں گا۔“ پھر وہ جہاز پر سوار ہو کر اِفسس سے روانہ ہوا۔ سفر کرتے کرتے وہ قیصریہ پہنچ گیا، جہاں سے وہ یروشلم جا کر مقامی جماعت سے ملا۔ اِس کے بعد وہ انطاکیہ واپس چلا گیا جہاں وہ کچھ دیر ٹھہرا۔ پھر آگے نکل کر وہ گلتیہ اور فروگیہ کے علاقے میں سے گزرتے ہوئے وہاں کے تمام ایمان داروں کو مضبوط کرتا گیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 18

اعمال 12:18-23 کِتابِ مُقادّس (URD)

جب گلیّو اخیہ کا صُوبہ دار تھا یہُودی ایکا کر کے پَولُس پر چڑھ آئے اور اُسے عدالت میں لے جا کر۔ کہنے لگے کہ یہ شخص لوگوں کو ترغِیب دیتا ہے کہ شرِیعت کے برخِلاف خُدا کی پرستِش کریں۔ جب پَولُس نے بولنا چاہا تو گلیّو نے یہُودِیوں سے کہا اَے یہُودِیو! اگر کُچھ ظُلم یا بڑی شرارت کی بات ہوتی تو واجِب تھا کہ مَیں صبر کر کے تُمہاری سُنتا۔ لیکن جب یہ اَیسے سوال ہیں جو لَفظوں اور ناموں اور خاص تُمہاری شرِیعت سے عِلاقہ رکھتے ہیں تو تُم ہی جانو۔ مَیں اَیسی باتوں کا مُنصِف بننا نہیں چاہتا۔ اور اُس نے اُنہیں عدالت سے نِکلوا دِیا۔ پِھر سب لوگوں نے عِبادت خانہ کے سردار سوستھِنیس کو پکڑ کر عدالت کے سامنے مارا مگر گلیّو نے اِن باتوں کی کُچھ پروا نہ کی۔ پس پَولُس بُہت دِن وہاں رہ کر بھائِیوں سے رُخصت ہُؤا اور چُونکہ اُس نے مَنّت مانی تھی۔ اِس لِئے کِنخریہؔ میں سر مُنڈایا اور جہاز پر سُوریہ کو روانہ ہُؤا اور پرِسکِلّہ اور اَکوِلہ اُس کے ساتھ تھے۔ اور اِفِسُس میں پُہنچ کر اُس نے اُنہیں وہاں چھوڑا اور آپ عِبادت خانہ میں جا کر یہُودِیوں سے بحث کرنے لگا۔ جب اُنہوں نے اُس سے درخواست کی کہ اَور کُچھ عرصہ ہمارے ساتھ رہ تو اُس نے منظُور نہ کِیا۔ بلکہ یہ کہہ کر اُن سے رُخصت ہُؤا کہ اگر خُدا نے چاہا تو تُمہارے پاس پِھر آؤں گا اور اِفِسُس سے جہاز پر روانہ ہُؤا۔ پِھر قَیصرؔیہ میں اُتر کر یروشلِیم کو گیا اور کلِیسیا کو سلام کر کے انطاکِیہ میں آیا۔ اور چند روز رہ کر وہاں سے روانہ ہُؤا اور ترتِیب وار گلِتیہ کے عِلاقہ اور فرُوگیہ سے گُذرتا ہُؤا سب شاگِردوں کو مضبُوط کرتا گیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 18