YouVersion Logo
تلاش

اعمال 18

18
پَولُسؔ کا کُرِنتھُسؔ کے لیٔے روانہ ہونا
1اِس کے بعد پَولُسؔ، اتھینؔے سے کُرِنتھُسؔ شہر چَلےگئے۔ 2وہاں پَولُسؔ کو ایک یہُودی مِلا جِس کا نام اَکوِلہؔ تھا۔ وہ پُنطُسؔ کا رہنے والا تھا۔ اَور اَپنی پرسکِلّہؔ کے ساتھ حال ہی میں اِطالیہؔ سے آیاتھا کیونکہ قَیصؔر کلودِیُسؔ نے حُکم دیا تھا کہ تمام یہُودی رُومؔ شہر سے نِکل جایٔیں۔ پَولُسؔ اُن کے پاس گیٔے۔ 3اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ کا پیشہ خیمہ دوزی تھا اَور یہی پیشہ پَولُسؔ کا بھی تھا۔ لہٰذا وہ اُن کے ساتھ رہ کر کام کرنے لگے۔ 4لیکن ہر سَبت کو وہ یہُودی عبادت گاہ جاتے اَور یہُودیوں اَور یُونانیوں کے ساتھ بحث کرکے اُنہیں قائل کرتے تھے۔
5جَب سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس دونوں مَکِدُنیہؔ سے آئے تو پَولُسؔ بَڑے جوش کے ساتھ اَپنا سارا وقت کلام کی مُنادی کرنے میں گُزارنے لگے۔ وہ یہُودیوں کے سامنے گواہی دیتے تھے کہ حُضُور عیسیٰ ہی المسیؔح ہیں۔ 6لیکن جَب یہُودی پَولُسؔ کے برخلاف ہوکر گالیِوں پر اُتر آئے تو پَولُسؔ نے اِحتِجاج کے طور پر کپڑے جھاڑے اَور اُن سے کہا، ”تمہارا خُون تمہاری ہی گردن پر ہو! میں اِس سے پاک ہُوں۔ اَب سے میں غَیریہُودی کے پاس جاؤں گا۔“
7تَب پَولُسؔ یہُودی عبادت گاہ سے نِکل گیٔے اَور ایک خُداپرست شخص طِطُسؔ یُوستُسؔ کے گھرجا ٹھہرے جو یہُودی عبادت گاہ سے مِلا ہُوا تھا۔ 8اُس یہُودی عبادت گاہ کا رہنما کرِسپُسؔ تھا جو اَپنے سارے گھرانے سمیت خُداوؔند پر ایمان لایا اَور کُرِنتھُسؔ کے کیٔی اَور لوگ بھی کلام سُن کر ایمان لایٔے اَور اُنہُوں نے پاک ‏غُسل لیا۔
9ایک رات خُداوؔند نے پَولُسؔ سے رُویا میں کلام کیا: ”خوف نہ کر؛ بَلکہ کہتا چَلا جا، اَور خاموش نہ رہ۔ 10کیونکہ میں تیرے ساتھ ہُوں اَور کویٔی تُجھ پر حملہ کرکے تُجھے نُقصان نہ پہنچا سکے گا، اِس لیٔے کہ اِس شہر میں میرے کیٔی لوگ مَوجُود ہیں۔“ 11پس پَولُسؔ وہاں ڈیڑھ بَرس تک رہے اَور اُنہیں خُدا کا کلام سکھاتے رہے۔
12جَب گلیّؔو صُوبہ اَخیہؔ کا حاکم تھا، تو یہُودیوں نے مِل کر پَولُسؔ پر ہلّہ بول دیا اَور اُنہیں پکڑکر عدالت میں لے۔ گیٔے 13اَور کہنے لگے، ”یہ آدمی لوگوں کو اَیسے طریقہ سے خُدا کی عبادت کرنے کی ترغِیب دیتاہے جو ہماری شَریعت کے برخلاف ہے۔“
14پَولُسؔ کچھ کہنے ہی والے تھے کہ گلیّؔو نے یہُودیوں سے کہا، ”اَے یہُودیوں! اگر یہ کسی جُرم کی یا کسی بڑی شرارت کی بات ہوتی تو میں ضروُر تمہاری سُنتا۔ 15لیکن تمہارا اِلزام تو بعض لفظوں، ناموں اَور تمہاری اَپنی شَریعت کے مَسئلوں سے تعلّق رکھتا ہے۔ اِس سے تُم خُود ہی نِپٹو۔ میں اَیسی باتوں کا مُنصِف نہیں بنُوں گا۔“ 16اَور گلیّؔو نے پَولُسؔ کو عدالت سے نکلوادِیا۔ 17تَب سَب یہُودیوں کا ہُجوم سوتھِنیسؔ پر ٹوٹ پڑے جو یہُودی عبادت گاہ کا رہنما تھا اَور سے پکڑکر عدالت کے سامنے ہی مارنے پیٹنے لگے۔ لیکن گلیّؔو نے کچھ پروا نہ کی۔
پَولُسؔ کی انطاکِیہؔ کو واپسی
18پَولُسؔ کافی دِنوں تک کُرِنتھُسؔ میں رہے۔ پھر وہ بھائیو اَور بہنوں سے رخصت ہوکر جہاز پر سِیریؔا کی طرف چَلےگئے۔ پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ بھی اُن کے ساتھ تھے۔ روانگی سے پہلے پَولُسؔ نے اَپنی مِنّت پُوری کرنے کے لیٔے کِنخِریہؔ میں اَپنا سَر مُنڈوایا۔ 19جَب وہ اِفِسُسؔ پہُنچے تو پَولُسؔ نے اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ کو اَلوِداع کہا اَور خُود ایک یہُودی عبادت گاہ میں جا کر یہُودیوں سے بحث کرنے لگے۔ 20جَب اُنہُوں نے پَولُسؔ سے درخواست کی کہ ہمارے پاس کچھ دیر اَور رہیں تو پَولُسؔ نے منظُور نہ کیا۔ 21لیکن جَب پَولُسؔ وہاں سے روانہ ہونے لگے، تو وعدہ کیا، ”اگر خُدا کی مرضی ہویٔی تو میں تمہارے پاس پھر آؤں گا۔“ پھر وہ جہاز پر سوار ہوکر اِفِسُسؔ سے روانہ ہو گئے۔ 22جَب وہ قَیصؔریہ میں جہاز سے اُترے تو یروشلیمؔ جا کر پَولُسؔ نے جماعت کو سلام عرض کیا اَور پھر انطاکِیہؔ کی طرف روانہ ہوئے۔
23انطاکِیہؔ میں کچھ عرصہ گُزارنے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوئے اَور گلِتیؔہ اَور فرُوگِیہؔ کے سارے علاقوں سے گُزرتے ہوئے تمام شاگردوں کے ایمان کو مضبُوط کرتے گیٔے۔
24اِس دَوران ایک یہُودی جِس کا نام اپُلّوسؔ تھا اَورجو اِسکندریہؔ کا باشِندہ تھا، اِفِسُسؔ میں وارِد ہُوا۔ وہ بڑا شیریں بَیان تھا اَور کِتاب مُقدّس کا گہرا علم رکھتا تھا۔ 25اپُلّوسؔ نے خُداوؔند کی راہ کی تعلیم پائی تھی اَور وہ بَڑے جوش و خروش#18‏:25 جوش و خروش یا رُوحانی جوش سے‏ سے کلام کرتے تھے اَور حُضُور عیسیٰ کے بارے میں صحیح تعلیم دیتے تھے لیکن وہ صِرف حضرت یحییٰ ہی کے پاک ‏غُسل سے واقف تھے۔ 26اپُلّوسؔ یہُودی عبادت گاہ میں دِلیری کے ساتھ کلام کرنے لگے اَور جَب پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ نے اُنہیں سُنا تو اپُلّوسؔ اَپنے گھر لے گیٔے اَور اُنہیں خُدا کی راہ کی تعلیم اَور بہتر طور پر دی۔
27جَب اپُلّوسؔ نے سمُندر پار صُوبہ اَخیہؔ جانے کا اِرادہ کیا تو بھائیو اَور بہنوں نے اُن کی ہِمّت اَفزائی کی اَور وہاں شاگردوں کو لِکھّا کہ اُن سے خُلوص سے ملیں۔ وہاں پہُنچ کر اپُلّوسؔ نے اُن لوگوں کی بڑی مدد کی جو خُدا کے فضل کی بدولت ایمان لایٔے تھے۔ 28کیونکہ وہ بحث و مُباحثہ میں بَڑے زور شور سے یہُودیوں کو کھُلے عام غلط ثابت کرتے تھے اَور کِتاب مُقدّس سے قائل کردیتے کہ حُضُور عیسیٰ ہی المسیؔح ہیں۔

موجودہ انتخاب:

اعمال 18: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in