۲-تیمُتھیُس 7:4-8
۲-تیمُتھیُس 7:4-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں اَچھّی کُشتی لڑ چُکا ہوں۔ میں نے دَوڑ کو ختم کر لیا ہے اَور میں نے اَپنے ایمان کو محفوظ رکھا ہے۔ مُستقبِل میں میرے لیٔے راستبازی کا وہ تاج رکھا ہُواہے، جو عادل اَور مُنصِف خُداوؔند مُجھے اَپنے دوبارہ آمد کے دِن عطا فرمائے گا۔ اَور نہ صِرف مُجھے بَلکہ اُن سَب کو بھی جو خُداوؔند کی آمد کے آرزُومند ہیں۔
۲-تیمُتھیُس 7:4-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں نے اچھی کُشتی لڑی ہے، مَیں دوڑ کے اختتام تک پہنچ گیا ہوں، مَیں نے ایمان کو محفوظ رکھا ہے۔ اور اب ایک انعام تیار پڑا ہے، راست بازی کا وہ تاج جو خداوند ہمارا راست منصف مجھے اپنی آمد کے دن دے گا۔ اور نہ صرف مجھے بلکہ اُن سب کو جو اُس کی آمد کے آرزومند رہے ہیں۔
۲-تیمُتھیُس 7:4-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لِیا۔ مَیں نے اِیمان کو محفُوظ رکھّا۔ آیندہ کے لِئے میرے واسطے راست بازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دِن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظہُور کے آرزُو مند ہوں۔