۲-تیمُتھیُس 14:4-18
۲-تیمُتھیُس 14:4-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
سِکندؔر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بُہت بُرائیاں کِیں۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔ اُس سے تُو بھی خبردار رہ کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی بڑی مُخالفت کی۔ میری پہلی جواب دِہی کے وقت کِسی نے میرا ساتھ نہ دِیا بلکہ سب نے مُجھے چھوڑ دِیا۔ کاش کہ اُنہیں اِس کا حِساب دینا نہ پڑے۔ مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری مُنادی ہو جائے اور سب غَیر قَومیں سُن لیں اور مَیں شیر کے مُنہ سے چُھڑایا گیا۔ خُداوند مُجھے ہر ایک بُرے کام سے چُھڑائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں صحِیح سلامت پُہنچا دے گا۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔
۲-تیمُتھیُس 14:4-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
سِکندرؔ ٹھٹھیرے نے مُجھے بہت نُقصان پہنچایا ہے۔ خُداوؔند اُسے اُس کے کاموں کا بدلہ دے گا۔ تُو بھی اُس سے خبردار رہنا کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی سخت مُخالفت کی تھی۔ عدالت میں میری پہلی پیشی کے وقت کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا بَلکہ سَب نے مُجھے چھوڑ دیا تھا۔ کاش خُدا اُن سے اُس کا جَواب طلب نہ کرے! مگر خُداوؔند میرا مددگار ہُوا۔ اَور خُداوؔند نے مُجھے قُوّت بخشی تاکہ میرے ذریعہ پیغام کی پُوری طرح سے مُنادی کی جائے تاکہ سَب غَیریہُودی اُسے سُن سکیں۔ ساتھ ہی میں بھُوکے شیروں کے مُنہ سے بھی چھُڑایا گیا۔ اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔
۲-تیمُتھیُس 14:4-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سکندر لوہار نے مجھے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ خداوند اُسے اُس کے کام کا بدلہ دے گا۔ اُس سے محتاط رہیں کیونکہ اُس نے بڑی شدت سے ہماری باتوں کی مخالفت کی۔ جب مجھے پہلی دفعہ اپنے دفاع کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا تو سب نے مجھے ترک کر دیا۔ اللہ اُن سے اِس بات کا حساب نہ لے بلکہ اِسے نظرانداز کر دے۔ لیکن خداوند میرے ساتھ تھا۔ اُسی نے مجھے تقویت دی، کیونکہ اُس کی مرضی تھی کہ میرے وسیلے سے اُس کا پورا پیغام سنایا جائے اور تمام غیریہودی اُسے سنیں۔ یوں اللہ نے مجھے شیرببر کے منہ سے نکال کر بچا لیا۔ اور آگے بھی خداوند مجھے ہر شریر حملے سے بچائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں لا کر نجات دے گا۔ اُس کا جلال ازل سے ابد تک ہوتا رہے۔ آمین۔