۲-تیمُتھیُس 11:4-22
۲-تیمُتھیُس 11:4-22 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
صرف لوقا میرے پاس ہے۔ مرقس کو اپنے ساتھ لے آنا، کیونکہ وہ خدمت کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ تُخِکُس کو مَیں نے اِفسس بھیج دیا ہے۔ آتے وقت میرا وہ کوٹ اپنے ساتھ لے آئیں جو مَیں تروآس میں کرپس کے پاس چھوڑ آیا تھا۔ میری کتابیں بھی لے آئیں، خاص کر چرمی کاغذ والی۔ سکندر لوہار نے مجھے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ خداوند اُسے اُس کے کام کا بدلہ دے گا۔ اُس سے محتاط رہیں کیونکہ اُس نے بڑی شدت سے ہماری باتوں کی مخالفت کی۔ جب مجھے پہلی دفعہ اپنے دفاع کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا تو سب نے مجھے ترک کر دیا۔ اللہ اُن سے اِس بات کا حساب نہ لے بلکہ اِسے نظرانداز کر دے۔ لیکن خداوند میرے ساتھ تھا۔ اُسی نے مجھے تقویت دی، کیونکہ اُس کی مرضی تھی کہ میرے وسیلے سے اُس کا پورا پیغام سنایا جائے اور تمام غیریہودی اُسے سنیں۔ یوں اللہ نے مجھے شیرببر کے منہ سے نکال کر بچا لیا۔ اور آگے بھی خداوند مجھے ہر شریر حملے سے بچائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں لا کر نجات دے گا۔ اُس کا جلال ازل سے ابد تک ہوتا رہے۔ آمین۔ پرسکلہ، اکوِلہ اور اُنیسفرس کے گھرانے کو ہمارا سلام کہنا۔ اراستس کُرِنتھس میں رہا، اور مجھے ترفمس کو میلیتس میں چھوڑنا پڑا، کیونکہ وہ بیمار تھا۔ جلدی کریں تاکہ سردیوں کے موسم سے پہلے یہاں پہنچیں۔ یوبولس، پُودینس، لینس، کلودیہ اور تمام بھائی آپ کو سلام کہتے ہیں۔ خداوند آپ کی روح کے ساتھ ہو۔ اللہ کا فضل آپ کے ساتھ ہوتا رہے۔
۲-تیمُتھیُس 11:4-22 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
صِرف لُوقا میرے پاس ہے۔ تو مرقُسؔ کو ساتھ لے کر چَلا آ کیونکہ وہ اِس خدمت میں میرے بَڑے کام کاہے۔ تُخِکسؔ کو میں نے اِفِسُسؔ شہر بھیج دیا ہے۔ جَب تُو آئے تو اَپنے ساتھ وہ چوغہ اَور طُومار خاص طور پر چمڑے کے نوشتے جو میں تروآسؔ میں کرپُسؔ کے یہاں چھوڑ آیاتھا، اَپنے ساتھ لیتے آنا۔ سِکندرؔ ٹھٹھیرے نے مُجھے بہت نُقصان پہنچایا ہے۔ خُداوؔند اُسے اُس کے کاموں کا بدلہ دے گا۔ تُو بھی اُس سے خبردار رہنا کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی سخت مُخالفت کی تھی۔ عدالت میں میری پہلی پیشی کے وقت کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا بَلکہ سَب نے مُجھے چھوڑ دیا تھا۔ کاش خُدا اُن سے اُس کا جَواب طلب نہ کرے! مگر خُداوؔند میرا مددگار ہُوا۔ اَور خُداوؔند نے مُجھے قُوّت بخشی تاکہ میرے ذریعہ پیغام کی پُوری طرح سے مُنادی کی جائے تاکہ سَب غَیریہُودی اُسے سُن سکیں۔ ساتھ ہی میں بھُوکے شیروں کے مُنہ سے بھی چھُڑایا گیا۔ اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔ پرسکِلّہؔ اَکوِلہؔ اَور اُنیِسفُرس کے خاندان سے میرا سلام کہنا۔ اِراستُسؔ، کُرِنتھُسؔ شہر میں رُک گیا اَور تُرِفمُسؔ کی بِیماری کی وجہ سے مُجھے اُسے بندرگاہ شہر میلِیتُسؔ میں چھوڑنا پڑا۔ سردی کے موسم سے پہلے میرے پاس پہُنچنے کی کوشش کر۔ یُوبُولُسؔ، پُودینُسؔ، لینُسؔ، کلَودیہؔ اَور سَب مومِن بھایٔی بہن تُجھے سلام کہتے ہیں۔ خُداوؔند تیری رُوح کے ساتھ رہے۔ تُم سَب پر خُدا کا فضل ہوتا رہے۔
۲-تیمُتھیُس 11:4-22 کِتابِ مُقادّس (URD)
صِرف لُوقا میرے پاس ہے۔ مرقس کو ساتھ لے کر آ جا کیونکہ خِدمت کے لِئے وہ میرے کام کا ہے۔ تخِکُس کو مَیں نے اِفِسُس بھیج دِیا ہے۔ جو چوغہ مَیں تروآؔس میں کرپُس کے ہاں چھوڑ آیا ہُوں جب تُو آئے تو وہ اور کِتابیں خاص کر رَقّ کے طُومار لیتا آئِیو۔ سِکندؔر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بُہت بُرائیاں کِیں۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔ اُس سے تُو بھی خبردار رہ کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی بڑی مُخالفت کی۔ میری پہلی جواب دِہی کے وقت کِسی نے میرا ساتھ نہ دِیا بلکہ سب نے مُجھے چھوڑ دِیا۔ کاش کہ اُنہیں اِس کا حِساب دینا نہ پڑے۔ مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری مُنادی ہو جائے اور سب غَیر قَومیں سُن لیں اور مَیں شیر کے مُنہ سے چُھڑایا گیا۔ خُداوند مُجھے ہر ایک بُرے کام سے چُھڑائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں صحِیح سلامت پُہنچا دے گا۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔ پرِسکہ اور اَکوِلہ سے اور اُنیسِفرُؔس کے خاندان سے سلام کہہ۔ اِراستُس کُرِنتھُس میں رہا اور ترُفِمُس کو مَیں نے میلیتُس میں بِیمار چھوڑا۔ جاڑوں سے پہلے میرے پاس آ جانے کی کوشِش کر۔ یُوبُولُس اور پُودینس اور لِینُس اور کلودِیہ اور اَور سب بھائی تُجھے سلام کہتے ہیں۔ خُداوند تیری رُوح کے ساتھ رہے۔ تُم پر فضل ہوتا رہے۔