YouVersion Logo
تلاش

۲-پطرس 1:3-14

۲-پطرس 1:3-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے عزیزو! اَب میں تُمہیں یہ دُوسرا خط لِکھ رہا ہُوں۔ میں نے دونوں خُطوط میں تمہاری یادداشت کو تازہ کرنے اَور تمہارے صَاف دلوں کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاکہ تُم اُن نبُوّتوں کو جو پاک نَبیوں نے قدیم زمانے سے کی ہیں اَور ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی کے اُس حُکم کو یاد رکھو جو تمہارے رسولوں کی مَعرفت سے تُم تک پہنچا ہے۔ سَب سے پہلے تُمہیں یہ جان لینا چاہیے کہ آخِری دِنوں میں راہِ حق کا مذاق اُڑانے والے آئیں گے جو اَپنی نَفسانی بَدخواہشات کے مُطابق زندگی گُزاریں گے۔ اَور کہیں گے، ”المسیؔح کے ’آمد کا‘ وعدہ کہاں گیا؟ کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد کی وفات سے لے کر اَب تَب سَب کچھ وَیسا ہی چَلا آ رہا ہے جَیسا کہ دُنیا کی تخلیق کے وقت تھا۔“ وہ تو جان بوجھ کر اِس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ آسمان خُدا کے کلام کے ذریعہ سے قدیم زمانہ سے مَوجُود ہے اَور زمین پانی میں سے بنی اَور پانی میں قائِم ہے۔ اَور پانی ہی سے اُس وقت کی قدیم دُنیا سیلاب میں ڈُوب کر تباہ ہو گئی۔ مگر اِس وقت کے آسمان اَور زمین اُسی خُدا کے کلام کے ذریعہ سے اِس لیٔے رکھے گیٔے ہیں کہ آگ میں جلائے جایٔیں؛ اَور یہ بے دین اِنسانوں کی عدالت اَور ہلاکت کے دِن تک محفوظ رہیں گے۔ لیکن اَے عزیزوں! اِس بات کو کبھی نہ بھُولو کہ خُداوؔند کے یہاں ایک دِن ہزار بَرس اَور ہزار بَرس ایک دِن کے بَرابر ہیں۔ خُداوؔند اَپنا وعدہ پُورا کرنے میں دیر نہیں کرتا، جِس طرح بعض لوگ سمجھتے ہیں بَلکہ وہ تمہارے لیٔے صبر کر رہا ہے اَور نہیں چاہتا کہ کویٔی شخص ہلاک ہو بَلکہ چاہتاہے کہ سَب لوگوں کو تَوبہ کرنے کا موقع ملے۔ لیکن خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن چور کی مانند اَچانک آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بَڑے شور و غُل کے ساتھ غائب ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے اَور زمین اَور اُس پر کی تمام چیزیں جَل جایٔیں گی۔ جَب تمام چیزیں اِس طرح تباہ و برباد ہونے والی ہیں تو تُمہیں کَیسا شخص ہونا چاہیے؟ تُمہیں تو نہایت ہی پاکیزگی اَور خُدا پرستی کی زندگی گزارنی چاہیے۔ اَور خُدا کے اُس دِن کا نہایت مُشتاق اَور مُنتظر رہنا چاہیے جِس کے باعث افلاک جَل کر تباہ ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے۔ لیکن ہم خُدا کے وعدوں کے مُوافق نئے آسمان اَور نئی زمین کے اِنتظار میں ہیں جِس میں راستبازی سکونت کرتی ہے۔ چنانچہ اَے عزیزوں! جَب کہ تُم اِن باتوں کے مُنتظر ہو اِس لیٔے پُوری کوشش کرو کہ خُداوؔند کی حُضُوری میں اَپنے آپ کو بے داغ، بے عیب اَور صُلح کے ساتھ پایٔے جاؤ۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-پطرس 3

۲-پطرس 1:3-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

عزیزو، یہ اب دوسرا خط ہے جو مَیں نے آپ کو لکھ دیا ہے۔ دونوں خطوں میں مَیں نے کئی باتوں کی یاد دلا کر آپ کے ذہنوں میں پاک سوچ اُبھارنے کی کوشش کی۔ مَیں چاہتا ہوں کہ آپ وہ کچھ یاد رکھیں جس کی پیش گوئی مُقدّس نبیوں نے کی تھی اور ساتھ ساتھ ہمارے خداوند اور نجات دہندہ کا وہ حکم بھی جو آپ کو اپنے رسولوں کی معرفت ملا۔ اوّل آپ کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اِن آخری دنوں میں ایسے لوگ آئیں گے جو مذاق اُڑا کر اپنی شہوتوں کے قبضے میں رہیں گے۔ وہ پوچھیں گے، ”عیسیٰ نے آنے کا وعدہ تو کیا، لیکن وہ کہاں ہے؟ ہمارے باپ دادا تو مر چکے ہیں، اور دنیا کی تخلیق سے لے کر آج تک سب کچھ ویسے کا ویسا ہی ہے۔“ لیکن یہ لوگ نظرانداز کرتے ہیں کہ قدیم زمانے میں اللہ کے حکم پر آسمانوں کی تخلیق ہوئی اور زمین پانی میں سے اور پانی کے ذریعے وجود میں آئی۔ اِسی پانی کے ذریعے قدیم زمانے کی دنیا پر سیلاب آیا اور سب کچھ تباہ ہوا۔ اور اللہ کے اِسی حکم نے موجودہ آسمان اور زمین کو آگ کے لئے محفوظ کر رکھا ہے، اُس دن کے لئے جب بےدین لوگوں کی عدالت کی جائے گی اور وہ ہلاک ہو جائیں گے۔ لیکن میرے عزیزو، ایک بات آپ سے پوشیدہ نہ رہے۔ خداوند کے نزدیک ایک دن ہزار سال کے برابر ہے اور ہزار سال ایک دن کے برابر۔ خداوند اپنا وعدہ پورا کرنے میں دیر نہیں کرتا جس طرح کچھ لوگ سمجھتے ہیں بلکہ وہ تو آپ کی خاطر صبر کر رہا ہے۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ کوئی ہلاک ہو جائے بلکہ یہ کہ سب توبہ کی نوبت تک پہنچیں۔ لیکن خداوند کا دن چور کی طرح آئے گا۔ آسمان بڑے شور کے ساتھ ختم ہو جائیں گے، اجرامِ فلکی آگ میں پگھل جائیں گے اور زمین اُس کے کاموں سمیت ظاہر ہو کر عدالت میں پیش کی جائے گی۔ اب سوچیں، اگر سب کچھ اِس طرح ختم ہو جائے گا تو پھر آپ کس قسم کے لوگ ہونے چاہئیں؟ آپ کو مُقدّس اور خدا ترس زندگی گزارتے ہوئے اللہ کے دن کی راہ دیکھنی چاہئے۔ ہاں، آپ کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ دن جلدی آئے جب آسمان جل جائیں گے اور اجرامِ فلکی آگ میں پگھل جائیں گے۔ لیکن ہم اُن نئے آسمانوں اور نئی زمین کے انتظار میں ہیں جن کا وعدہ اللہ نے کیا ہے۔ اور وہاں راستی سکونت کرے گی۔ چنانچہ عزیزو، چونکہ آپ اِس انتظار میں ہیں اِس لئے پوری لگن کے ساتھ کوشاں رہیں کہ آپ اللہ کے نزدیک بےداغ اور بےالزام ٹھہریں اور آپ کی اُس کے ساتھ صلح ہو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-پطرس 3

۲-پطرس 1:3-14 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے عزِیزو! اب مَیں تُمہیں یہ دُوسرا خَط لِکھتا ہُوں اور یاد دِہانی کے طَور پر دونوں خَطوں سے تُمہارے صاف دِلوں کو اُبھارتا ہُوں۔ کہ تُم اُن باتوں کو جو پاک نبیوں نے پیشتر کہِیں اور خُداوند اور مُنّجی کے اُس حُکم کو یاد رکھّو جو تُمہارے رسُولوں کی معرفت آیا تھا۔ اور یہ پہلے جان لو کہ اخِیر دِنوں میں اَیسے ہنسی ٹھٹّھا کرنے والے آئیں گے جو اپنی خواہِشوں کے مُوافِق چلیں گے۔ اور کہیں گے کہ اُس کے آنے کا وعدہ کہاں گیا؟ کیونکہ جب سے باپ دادا سوئے ہیں اُس وقت سے اب تک سب کُچھ وَیسا ہی ہے جَیسا خِلقت کے شرُوع سے تھا۔ وہ تو جان بُوجھ کر یہ بُھول گئے کہ خُدا کے کلام کے ذرِیعہ سے آسمان قدِیم سے مَوجُود ہیں اور زمِین پانی میں سے بنی اور پانی میں قائِم ہے۔ اِن ہی کے ذرِیعہ سے اُس زمانہ کی دُنیا ڈُوب کر ہلاک ہُوئی۔ مگر اِس وقت کے آسمان اور زمِین اُسی کلام کے ذرِیعہ سے اِس لِئے رکھّے ہیں کہ جلائے جائیں اور وہ بے دِین آدمِیوں کی عدالت اور ہلاکت کے دِن تک محفُوظ رہیں گے۔ اَے عزِیزو! یہ خاص بات تُم پر پَوشِیدہ نہ رہے کہ خُداوند کے نزدِیک ایک دِن ہزار برس کے برابر ہے اور ہزار برس ایک دِن کے برابر۔ خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سمجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحمُّل کرتا ہے اِس لِئے کہ کِسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی تَوبہ تک نَوبت پُہنچے۔ لیکن خُداوند کا دِن چور کی طرح آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ برباد ہو جائیں گے اور اَجرامِ فلک حرارت کی شِدّت سے پِگھل جائیں گے اور زمِین اَور اُس پر کے کام جَل جائیں گے۔ جب یہ سب چِیزیں اِس طرح پِگھلنے والی ہیں تو تُمہیں پاک چال چلن اور دِین داری میں کَیسا کُچھ ہونا چاہئے۔ اور خُدا کے اُس دِن کے آنے کا کَیسا کُچھ مُنتظِر اور مُشّتاق رہنا چاہئے۔ جِس کے باعِث آسمان آگ سے پِگھل جائیں گے اور اَجرامِ فلک حرارت کی شِدّت سے گل جائیں گے۔ لیکن اُس کے وعدہ کے مُوافِق ہم نئے آسمان اور نئی زمِین کا اِنتِظار کرتے ہیں جِن میں راست بازی بسی رہے گی۔ پس اَے عزِیزو! چُونکہ تُم اِن باتوں کے مُنتظِر ہو اِس لِئے اُس کے سامنے اِطمِینان کی حالت میں بے داغ اور بے عَیب نِکلنے کی کوشِش کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-پطرس 3