۲-سلاطِین 2:23-3
۲-سلاطِین 2:23-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور بادشاہ، بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب لوگوں اَور کاہِنؔ اَور نبیوں کے ساتھ کیا چُھوٹے کیا بڑے، سَب لوگوں کو ساتھ لے کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو گیا اَور بادشاہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں پائی گئی اُس عہد کی کِتاب کی تمام باتیں بُلند آواز سے پڑھ کر اُنہیں سُنائیں۔ تَب بادشاہ نے سُتون کے پاس کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں یہ عہد کیا کہ وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے۔ اُس کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین کو اَپنے سارے دِل اَور ساری جان سے عَمل کریں گے اَور عہدنامہ کی ساری باتوں پرجو اِس کِتاب میں مرقوم ہیں عَمل کریں گے۔ تَب وہاں مَوجُود سَب عوام نے اُس عہد پر قائِم رہنے کا عہد لیا۔
۲-سلاطِین 2:23-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب کے گھر میں گیا۔ سب لوگ چھوٹے سے لے کر بڑے تک اُس کے ساتھ گئے یعنی یہوداہ کے آدمی، یروشلم کے باشندے، امام اور نبی۔ وہاں پہنچ کر جماعت کے سامنے عہد کی اُس پوری کتاب کی تلاوت کی گئی جو رب کے گھر میں ملی تھی۔ پھر بادشاہ نے ستون کے پاس کھڑے ہو کر رب کے حضور عہد باندھا اور وعدہ کیا، ”ہم رب کی پیروی کریں گے، ہم پورے دل و جان سے اُس کے احکام اور ہدایات پوری کر کے اِس کتاب میں درج عہد کی باتیں قائم رکھیں گے۔“ پوری قوم عہد میں شریک ہوئی۔
۲-سلاطِین 2:23-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور بادشاہ خُداوند کے گھر کو گیا اور اُس کے ساتھ یہُوداؔہ کے سب لوگ اور یروشلیِم کے سب باشِندے اور کاہِن اور نبی اور سب چھوٹے بڑے آدمی تھے اور اُس نے جو عہد کی کِتاب خُداوند کے گھر میں مِلی تھی اُس کی سب باتیں اُن کو پڑھ سُنائِیں۔ اور بادشاہ سُتُون کے برابر کھڑا ہُؤا اور اُس نے خُداوند کی پَیروی کرنے اور اُس کے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو اپنے سارے دِل اور ساری جان سے ماننے اور اِس عہد کی باتوں پر جو اُس کِتاب میں لِکھی ہیں عمل کرنے کے لِئے خُداوند کے حضُور عہد باندھا اور سب لوگ اُس عہد پر قائِم ہُوئے۔