۲-توارِیخ 1:7-3
۲-توارِیخ 1:7-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور جَب شُلومونؔ دعا کر چُکے تو آسمان سے آگ نازل ہُوئی اَور اُس آگ نے سوختنی نذریں اَور ذبیحوں کو راکھ کر دیا اَور یَاہوِہ خُدا کے جلال سے بیت المُقدّس معموُر ہو گیا۔ اَور کاہِنؔ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں داخل نہ ہو سکے اِس لیٔے کہ وہ یَاہوِہ کے جلال سے معموُر تھا۔ اَور جَب تمام بنی اِسرائیل نے آگ کو آسمان سے نازل ہوتے ہُوئے اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو اُن کے جلال سے معموُر ہوتے ہُوئے دیدار کیا، تو اُنہُوں نے زمین پر وہیں مُنہ کے بَل گِر کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرتے ہُوئے کہا، ”وہ بھلےہیں؛ اُن کی رحمت اَبدی ہے۔“
۲-توارِیخ 1:7-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سلیمان کی اِس دعا کے اختتام پر آگ نے آسمان پر سے نازل ہو کر بھسم ہونے والی اور ذبح کی قربانیوں کو بھسم کر دیا۔ ساتھ ساتھ رب کا گھر اُس کے جلال سے یوں معمور ہوا کہ امام اُس میں داخل نہ ہو سکے۔ جب اسرائیلیوں نے دیکھا کہ آسمان پر سے آگ نازل ہوئی ہے اور گھر رب کے جلال سے معمور ہو گیا ہے تو وہ منہ کے بل جھک کر رب کی حمد و ثنا کر کے گیت گانے لگے، ”وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
۲-توارِیخ 1:7-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور جب سُلیماؔن دُعا کر چُکا تو آسمان پر سے آگ اُتری اور سوختنی قُربانی اور ذبِیحوں کو بھسم کر دِیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمُور ہو گیا۔ اور کاہِن خُداوند کے گھر میں داخِل نہ ہو سکے اِس لِئے کہ خُداوند کا گھر خُداوند کے جلال سے معمُور تھا۔ اور جب آگ نازِل ہُوئی اور خُداوند کا جلال اُس گھر پر چھا گیا تو سب بنی اِسرائیل دیکھ رہے تھے۔ سو اُنہوں نے وہِیں فرش پر مُنہ کے بل زمِین تک جُھک کر سِجدہ کِیا اور خُداوند کا شُکر ادا کِیا کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہے۔