۱-تِھسّلُنیکیوں 8:5-9
۱-تِھسّلُنیکیوں 8:5-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
چونکہ ہم دِن کے ہیں اِس لیٔے ہم ایمان اَور مَحَبّت کا بکتر لگا کر اَور نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی پہن کر ہوشیار رہیں۔ کیونکہ خُدا نے ہمیں اَپنے غضب کے لیٔے نہیں بَلکہ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے نَجات حاصل کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 8:5-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن چونکہ ہم دن کے ہیں اِس لئے آئیں ہم ہوش میں رہیں۔ لازم ہے کہ ہم ایمان اور محبت کو زرہ بکتر کے طور پر اور نجات کی اُمید کو خود کے طور پر پہن لیں۔ کیونکہ اللہ نے ہمیں اِس لئے نہیں چنا کہ ہم پر اپنا غضب نازل کرے بلکہ اِس لئے کہ ہم اپنے خداوند عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے نجات پائیں۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 8:5-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
مگر ہم جو دِن کے ہیں اِیمان اور مُحبّت کا بکتر لگا کر اور نجات کی اُمّید کا خود پہن کر ہوشیار رہیں۔ کیونکہ خُدا نے ہمیں غضب کے لِئے نہیں بلکہ اِس لِئے مُقرّر کِیا کہ ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے نجات حاصِل کریں۔