YouVersion Logo
تلاش

1 تھِسّلُنیِکیوں 5

5
المسیؔح کی آمد کا دِن
1اَب، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہمیں وقت اَور تاریخوں کی بابت تُمہیں لکھنے کی کویٔی ضروُرت نہیں۔ 2کیونکہ تُم اَچھّی طرح جانتے ہو کہ خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن رات کے چور کی مانند اَچانک آ جایٔےگا۔ 3جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہر گز نہ بچیں گے۔
4لیکن اَے بھائیوں اَور بہنوں! تُم تاریکی میں نہ رہو کہ وہ دِن چور کی مانند اَچانک تُم پر آ جائے اَور تُمہیں حیرت میں ڈال دے۔ 5کیونکہ تُم سَب نُور کے فرزند اَور دِن کے فرزند ہو؛ ہم نہ تو رات کے ہیں اَور نہ تاریکی کے ہیں۔ 6لہٰذا ہم دُوسروں کی طرح سوتے نہ رہیں بَلکہ جاگتے اَور ہوشیار رہیں۔ 7کیونکہ جو سوتے ہیں وہ رات کو سوتے ہیں اَورجو متوالے ہوتے ہیں وہ بھی رات کو ہوتے ہیں۔ 8چونکہ ہم دِن کے ہیں اِس لیٔے ہم ایمان اَور مَحَبّت کا بکتر لگا کر اَور نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی#5‏:8 نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی اِسے خود بھی کہتے ہیں یعنی لوہے کی ٹوپی جسے فَوجی جنگ لڑتے وقت پہنتے تھے پہن کر ہوشیار رہیں۔ 9کیونکہ خُدا نے ہمیں اَپنے غضب کے لیٔے نہیں بَلکہ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے نَجات حاصل کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔ 10اَور حُضُور عیسیٰ المسیؔح نے ہماری خاطِر اِس لیٔے جان دی کہ خواہ ہم زندہ ہوں یا مُردہ، ہم سَب مِل کر حُضُور عیسیٰ کے ساتھ ہی جِئیں۔ 11اِس لیٔے تُم ایک دُوسرے کی حوصلہ اَفزائی کرو اَور ترقّی کا باعث بنو، جَیسا کہ تُم کر بھی رہے ہو۔
آخِری نصیحت
12اَب اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں کہ اُن لوگوں کی قدر کرو جو تمہارے درمیان سخت محنت کرتے ہیں اَور خُداوؔند میں جو تمہارے پیشوا ہیں اَور تُمہیں نصیحت کرتے ہیں۔ 13اُن کی خدمت کے سبب سے مَحَبّت کے ساتھ اُن کی خُوب عزّت کیا کرو۔ اَور آپَس میں ایک دُوسرے کے ساتھ اَمن اَور سلامتی سے رہو۔ 14اَور اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ کاہل اَور بے قاعدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ، بُزدل کو ہِمّت دو اَور کمزوروں کی مدد کرو اَور سَب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔ 15خبردار! کویٔی شخص کسی سے بدی کے بدلے بدی نہ کرے بَلکہ ہر وقت آپَس میں اَور سَب کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش میں لگے رہو۔
16ہر وقت خُوش رہو۔ 17بِلا ناغہ دعا کرو۔ 18ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔
19پاک رُوح کو مت بُجھاؤ۔ 20نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔ 21ہر بات کو آزماؤ، جو اَچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ 22ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔
23اَمن کا خُدا خُود ہی تُمہیں مُکمّل طور سے پاک کرے؛ اَور تمہاری رُوح، جان اَور جِسم کو پُوری طرح ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے آنے تک بے عیب محفوظ رکھے۔ 24تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرے گا۔
25اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہمارے لیٔے دعا کرتے رہنا۔
26خُدا کے سَب مُقدّسین بھائیوں کو پاک بوسہ سے کے ساتھ میرا سلام کہنا۔
27میں خُداوؔند کے نام سے تُمہیں ہدایت دیتا ہُوں کہ وہاں سَب بھائیوں اَور بہنوں کے سامنے یہ خط پڑھ کر سُنایا جائے۔
28ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا فضل تُم سَب پر ہوتا رہے۔

موجودہ انتخاب:

1 تھِسّلُنیِکیوں 5: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in