۱-تِھسّلُنیکیوں 22:5-24
۱-تِھسّلُنیکیوں 22:5-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔ اَمن کا خُدا خُود ہی تُمہیں مُکمّل طور سے پاک کرے؛ اَور تمہاری رُوح، جان اَور جِسم کو پُوری طرح ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے آنے تک بے عیب محفوظ رکھے۔ تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرے گا۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 22:5-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور ہر قسم کی بُرائی سے باز رہیں۔ اللہ خود جو سلامتی کا خدا ہے آپ کو پورے طور پر مخصوص و مُقدّس کرے۔ وہ کرے کہ آپ پورے طور پر روح، جان اور بدن سمیت اُس وقت تک محفوظ اور بےالزام رہیں جب تک ہمارا خداوند عیسیٰ مسیح واپس نہیں آ جاتا۔ جو آپ کو بُلاتا ہے وہ وفادار ہے اور وہ ایسا کرے گا بھی۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 22:5-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔ خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بِالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔ تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔