۱-تِھسّلُنیکیوں 21:5-28
۱-تِھسّلُنیکیوں 21:5-28 کِتابِ مُقادّس (URD)
سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔ خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بِالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔ تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔ اَے بھائِیو! ہمارے واسطے دُعا کرو۔ پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سلام کرو۔ مَیں تُمہیں خُداوند کی قَسم دیتا ہُوں کہ یہ خَط سب بھائِیوں کو سُنایا جائے۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 21:5-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہر بات کو آزماؤ، جو اَچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔ اَمن کا خُدا خُود ہی تُمہیں مُکمّل طور سے پاک کرے؛ اَور تمہاری رُوح، جان اَور جِسم کو پُوری طرح ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے آنے تک بے عیب محفوظ رکھے۔ تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرےگا۔ اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہمارے لیٔے دعا کرتے رہنا۔ خُدا کے سَب مُقدّسین بھائیوں کو پاک بوسہ سے کے ساتھ میرا سلام کہنا۔ مَیں خُداوؔند کے نام سے تُمہیں ہدایت دیتا ہُوں کہ وہاں سَب بھائیوں اَور بہنوں کے سامنے یہ خط پڑھ کر سُنایا جائے۔ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل تُم سَب پر ہوتا رہے۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 21:5-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سب کچھ پرکھ کر وہ تھامے رکھیں جو اچھا ہے، اور ہر قسم کی بُرائی سے باز رہیں۔ اللہ خود جو سلامتی کا خدا ہے آپ کو پورے طور پر مخصوص و مُقدّس کرے۔ وہ کرے کہ آپ پورے طور پر روح، جان اور بدن سمیت اُس وقت تک محفوظ اور بےالزام رہیں جب تک ہمارا خداوند عیسیٰ مسیح واپس نہیں آ جاتا۔ جو آپ کو بُلاتا ہے وہ وفادار ہے اور وہ ایسا کرے گا بھی۔ بھائیو، ہمارے لئے دعا کریں۔ تمام بھائیوں کو ہماری طرف سے بوسہ دینا۔ خداوندکے حضور مَیں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ یہ خط تمام بھائیوں کے سامنے پڑھا جائے۔ ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کا فضل آپ کے ساتھ ہوتا رہے۔