۱-تِھسّلُنیکیوں 15:5-18
۱-تِھسّلُنیکیوں 15:5-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خبردار! کویٔی شخص کسی سے بدی کے بدلے بدی نہ کرے بَلکہ ہر وقت آپَس میں اَور سَب کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش میں لگے رہو۔ ہر وقت خُوش رہو۔ بِلا ناغہ دعا کرو۔ ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تِھسّلُنیکیوں 5۱-تِھسّلُنیکیوں 15:5-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس پر دھیان دیں کہ کوئی کسی سے بُرائی کے بدلے بُرائی نہ کرے بلکہ آپ ہر وقت ایک دوسرے اور تمام لوگوں کے ساتھ نیک کام کرنے میں لگے رہیں۔ ہر وقت خوش رہیں، بلاناغہ دعا کریں، اور ہر حالت میں خدا کا شکر کریں۔ کیونکہ جب آپ مسیح میں ہیں تو اللہ یہی کچھ آپ سے چاہتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تِھسّلُنیکیوں 5۱-تِھسّلُنیکیوں 15:5-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔ ہر وقت خُوش رہو۔ بِلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تِھسّلُنیکیوں 5