YouVersion Logo
تلاش

۱-پطرس 7:3-11

۱-پطرس 7:3-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے شوہروں، اِسی طرح تُم بھی اَپنی بیویوں کے ساتھ سمجھداری سے زندگی بسر کرو، اَور عورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عزّت کرو، اَور یُوں سمجھو کہ تُم دونوں زندگی کے فضل کے بَرابر وارث ہو، تاکہ تمہاری دعائیں رُک نہ جایٔیں۔ غرض تُم سَب ایک دل رہو، اَور ایک دُوسرے کے ساتھ ہمدردی دِکھاؤ، آپَس میں برادرانہ مَحَبّت سے پیش آؤ، نرم دل اَور فروتن بنو۔ بدی کے بدلے بدی نہ کرو، اَور گالی کا جَواب گالی سے نہ دو۔ بَلکہ اِس کے برعکس اَیسے شخص کو برکت دو، کیونکہ خُدا نے تُمہیں یہی کرنے کے لیٔے بُلایا ہے تاکہ تُم مِیراث میں برکت کے وارِث بنو۔ جَیسا کہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے، ”جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور اَچھّے دِن دیکھنے کا خواہشمند ہے، وہ اَپنی زبان کو بدی سے اَور اَپنے لبوں کو دغا کی باتوں سے باز رکھے۔ بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛ صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-پطرس 3

۱-پطرس 7:3-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اِس طرح لازم ہے کہ آپ جو شوہر ہیں سمجھ کے ساتھ اپنی بیویوں کے ساتھ زندگی گزاریں، یہ جان کر کہ یہ آپ کی نسبت کمزور ہیں۔ اُن کی عزت کریں، کیونکہ یہ بھی آپ کے ساتھ زندگی کے فضل کی وارث ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ اِس میں بےپروائی کرنے سے آپ کی دعائیہ زندگی میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔ آخر میں ایک اَور بات، آپ سب ایک ہی سوچ رکھیں اور ایک دوسرے سے تعلقات میں ہم دردی، پیار، رحم اور حلیمی کا اظہار کریں۔ کسی کے غلط کام کے جواب میں غلط کام مت کرنا، نہ کسی کی گالیوں کے جواب میں گالی دینا۔ اِس کے بجائے جواب میں ایسے شخص کو برکت دیں، کیونکہ اللہ نے آپ کو بھی اِس لئے بُلایا ہے کہ آپ اُس کی برکت وراثت میں پائیں۔ کلامِ مُقدّس یوں فرماتا ہے، ”کون مزے سے زندگی گزارنا اور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟ وہ اپنی زبان کو شریر باتیں کرنے سے روکے اور اپنے ہونٹوں کو جھوٹ بولنے سے۔ وہ بُرائی سے منہ پھیر کر نیک کام کرے، صلح سلامتی کا طالب ہو کر اُس کے پیچھے لگا رہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-پطرس 3