۱-توارِیخ 11:22-13
۱-توارِیخ 11:22-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبال مند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جَیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔ اب خُداوند تُجھے عقل و دانائی بخشے اور اِسرائیلؔ کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تو خُداوند اپنے خُدا کی شرِیعت کو مانتا رہے۔ تب تُو اِقبال مند ہو گا بشرطیکہ تُو اُن آئِین اور احکام پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو اِسرائیلؔ کے لِئے دِئے اِحتیاط کر کے عمل کرے۔ سو ہِمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو۔
۱-توارِیخ 11:22-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَب اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ تمہارے ساتھ رہیں اَور تُم اِقبالمند ہو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کا گھر بناؤ جَیسا کہ یَاہوِہ نے تمہارے حق میں فرمایاہے۔ میری دعا ہے کہ یَاہوِہ تُمہیں شعور و فہم عطا کریں جَب وہ تُمہیں بنی اِسرائیل پر حُکمرانی بخشیں تاکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے آئین کے پابند رہو۔ تَب تُم اِقبالمند ہوگے بشرطیکہ تُم اُن قوانین اَور آئین پرجو یَاہوِہ نے مَوشہ کو اِسرائیل کے لیٔے دئیے احتیاط کے ساتھ عَمل کرو۔ چنانچہ مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو اَور خوف نہ کرو اَور ہِراساں نہ ہو۔
۱-توارِیخ 11:22-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد نے بات جاری رکھ کر کہا، ”میرے بیٹے، رب آپ کے ساتھ ہو تاکہ آپ کو کامیابی حاصل ہو اور آپ رب اپنے خدا کا گھر اُس کے وعدے کے مطابق تعمیر کر سکیں۔ آپ کو اسرائیل پر مقرر کرتے وقت رب آپ کو حکمت اور سمجھ عطا کرے تاکہ آپ رب اپنے خدا کی شریعت پر عمل کر سکیں۔ اگر آپ احتیاط سے اُن ہدایات اور احکام پر عمل کریں جو رب نے موسیٰ کی معرفت اسرائیل کو دے دیئے تو آپ کو ضرور کامیابی حاصل ہو گی۔ مضبوط اور دلیر ہوں۔ ڈریں مت اور ہمت نہ ہاریں۔