۱-توارِیخ 8:1-16
۱-توارِیخ 8:1-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
بنی حام۔ کُوؔش اور مِصرؔ فوط اور کنعاؔن ہیں۔ اور بنی کُوش۔ سبا اور حوِیلہ اور سبتہ اور رعماؔہ اور سبتکہ ہیں۔ اور بنی رعماہ۔ سبا اور ددان ہیں۔ اور کُوؔش سے نمرُود پَیدا ہُؤا۔ زمِین پر پہلے وُہی بہادُری کرنے لگا۔ اور مِصرؔ سے لُودی اور عنامی اور لِہابی اور نفتُوحی۔ اور فترُوسی اور کسلوُحی (جِن سے فِلستی نِکلے) اور کفتُوری پَیدا ہُوئے۔ اور کنعاؔن سے صَیدا جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّ۔ اور یبُوسی اور اموری اور جِرجاشی۔ اور حوّی اور عرقی اور سِینی۔ اور اروادی اور صِماری اور حماتی پَیدا ہُوئے۔
۱-توارِیخ 8:1-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بنی حامؔ یہ ہیں: کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ ہُوئے۔ بنی کُوشؔ یہ ہیں: سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔ بنی رعماہؔ: شیبا اَور دِدانؔ۔ کُوشؔ نِمرودؔ کا باپ تھا، نِمرودؔ جو رُوئے زمین پر پہلا زبردست سُورما کے طور پر مشہُور ہُوا۔ بنی مِصر: لُودیؔم، عنامیمؔ، لہابیمؔ، نفتوحیؔم، فتروسیم، کسلوحیم (جِن سے فلسطینی قوم نکلی) اَور کفتُوری۔ بنی کنعانؔ اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی، یبُوسی، امُوری، گِرگاشی، حِوّیؔ، عَرکی، سیِنی، اَروادیؔ، ضِماریؔ اَور حماتیؔ تھے۔
۱-توارِیخ 8:1-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔ کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔ نمرود بھی کوش کا بیٹا تھا۔ وہ زمین پر پہلا سورما تھا۔ مصر ذیل کی قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی، فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔ کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی یبوسی، اموری، جرجاسی، حِوّی، عرقی، سینی، اروادی، صماری اور حماتی۔