۱-توارِیخ 17:1-23
۱-توارِیخ 17:1-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بنی شِمؔ یہ ہیں: عیلامؔ، اشُور، اَرفاکسَدؔ، لُودؔ اَور ارام تھے۔ اَور بنی ارام یہ ہیں: عُوضؔ، حُولؔ، گیتھرؔ اَور میشکؔ۔ اَرفاکسَدؔ شِلحؔ کا باپ تھا، اَور شِلحؔ عِبرؔ کا باپ تھا۔ اَور عِبرؔ کے دو بیٹے پیدا ہویٔے: ایک کا نام پِلِگ تھا کیونکہ اُن کے ایّام میں دُنیا کے لوگ تمام زبانوں میں تقسیم ہُوئے تھے اَور اُن کے بھایٔی کا نام یُقطانؔ تھا۔ بنی یُقطانؔ یہ ہیں: اَلمُودادؔ، شِلفؔ، حَصارمِبیتؔھ، یِراحؔ، ہَدورامؔ، اُوزالؔ، دِقلہؔ، عُبالؔ یا عیبالؔ، اَبی ماایلؔ، شیبا، اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔
۱-توارِیخ 17:1-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔ ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔ عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ، ہدورام، اُوزال، دِقلہ، عوبال، ابی مائیل، سبا، اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔
۱-توارِیخ 17:1-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
بنی سِم۔ عیلام اور اسُور اور ارفکسد اور لُود اور اراؔم اور عُوض اور حُول اور جتر اور مسک ہیں۔ اور ارفکسد سے سلح پَیدا ہُؤا اور سلح سے عِبر پَیدا ہُؤا۔ اور عِبر سے دو بیٹے پَیدا ہُوئے پہلے کا نام فلج تھا کیونکہ اُس کے ایّام میں زمِین بٹی اور اُس کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ اور یُقطان سے المُوداد اور سلف اور حصرماوؔت اور اِراخ۔ اور ہدُوراؔم اور اُوزال اور دِقلہ۔ اور عیبال اور ابی ماایل اور سبا۔ اور اوفِیر اور حوِیلہ اور یُوباؔب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطان ہیں۔