کلُسّیِوں 4
4
1اَے مالِکو! اَپنے غُلاموں کے ساتھ جائز اَور منصفانہ سلُوک کریں، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ آسمان پر تمہارا بھی ایک مالک ہے۔
مزید ہدایات
2محتاط ہوکر، اَور شُکر گُزاری کے ساتھ دعا کرنے میں مشغُول رہو۔ 3اَور ہمارے لیٔے بھی دعا کرو، تاکہ خُدا ہمارے لئے کلام سُنانے کا دروازہ کھول دے اَور ہم المسیح کے پیغام کے اُس راز کو بَیان کر سکیں، جِس کی وجہ سے میں زنجیروں سے جکڑا ہُوں۔ 4دعا کرو کہ میں اُسے صَاف گوئی سے بَیان کر سکوں، جَیسا کہ مُجھے کرنا لازِم ہے۔ 5ہر موقع کو غنیمت سمجھ کر؛ غَیر مسیحیوں کے ساتھ دانشمندانہ سلُوک کرو۔ 6تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔
سلام و مُبارکبادی
7عزیز بھایٔی تُخِکسؔ جو وفادار خادِم اَور خُداوؔند میں ہم خدمت رہاہے، میرا سارا حال تُمہیں بَیان کرےگا۔ 8میں اُسے تمہارے پاس اِس غرض سے بھیج رہا ہُوں تاکہ تُمہیں ہمارا#4:8 ہمارا کچھ مخطوطات میں تمہارا درج ہے۔ سارا حال مَعلُوم ہو جائے اَور وہ تمہارے دِلوں کو تسلّی دے سکے۔ 9وہ اُنیسمُسؔ ہمارے وفادار اَور عزیز بھایٔی کے ساتھ آ رہاہے، جو تمہاری ہی جماعت سے ہے۔ یہ دونوں تُمہیں یہاں کا سارا حال بَیان کر دیں گے۔
10ارِسترخُسؔ جو میرے ساتھ قَید میں ہے تُمہیں سلام کہتاہے اَور مرقُسؔ، جو بَرنباسؔ کا چچیرا بھایٔی ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ (تُمہیں مرقُسؔ کے بارے میں ہدایات دی جا چُکی ہے؛ اگر وہ تمہارے پاس آئے، تو اُس کا خیرمقدم کرنا)۔
11اَور یِسوعؔ جو یُوستُسؔ بھی کہلاتا ہے، تُمہیں سلام کہتاہے۔ مختون#4:11 مختون ختنہ کیا ہُوا یہُودی مسیحیوں میں سے صِرف یہی تین شخص ہیں جو خُدا کی بادشاہی کا پیغام پھیلانے میں میرے ہم خدمت، اَور میری تسلّی کا باعث رہے ہیں۔
12المسیح یِسوعؔ کا خادِم اِپفِراسؔ بھی، جو تمہاری ہی جماعت سے ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ وہ بڑی جانفشانی سے تمہارے لیٔے دعا کرتا ہے کہ تُم کامِل بنو، اَور ایمان کی پُوری پُختگی سے خُدا کی مرضی کے مُطابق چلو۔ 13میں خُود اُس کے حق میں گواہی دیتا ہُوں کہ وہ تمہارے اَور لَودِیکیہؔ اَور ہِیراپُلسؔ شہروں کے لوگوں کے لیٔے کِس قدر محنت کرتا ہے۔
14ہمارے عزیز طبیب، لُوقا، اَور دیماسؔ تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
15لَودِیکیہؔ شہر کے مسیحی بھائیوں اَور بہنوں کو، اَور بہن نُمفاسؔ اَور اُس کے گھر کی جماعت کو میرا سلام کہنا۔
16جَب تُم یہ خط پڑھ چُکو تو دیکھنا کہ یہ لَودِیکیہؔ کی جماعت میں بھی پڑھا جائے اَور لَودِیکیہؔ سے آئے اُس خط کو تُم بھی پڑھ لینا۔
17اَرخِپُّسؔ سے کہنا: ”جو خدمت خُداوؔند نے تمہارے سُپرد کی ہے وہ اُسے ہوشیاری سے اَنجام دے۔“
18میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ سلام لِکھتا ہُوں۔ یہ مت بھُولنا کہ میں زنجیروں میں جکڑا یعنی قَیدخانہ میں ہُوں۔ خُدا کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
موجودہ انتخاب:
کلُسّیِوں 4: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.