زکریاؔہ 2

2
جریب کے ساتھ ایک شخص
1تَب مَیں نے نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ ایک شخص ہاتھ میں پیمائشی جریب لیٔے کھڑا ہے۔ 2مَیں نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کہاں جا رہے ہو؟“
اُس نے مُجھے جَواب دیا، ”مَیں یروشلیمؔ کی پیمائش کرنے جا رہا ہُوں تاکہ مَعلُوم ہو کہ اُس کی چوڑائی اَور لمبائی کتنی ہے۔“
3تَب وہ فرشتہ جو میرے ساتھ گُفتگو کر رہاتھا، اُس دُوسرے فرشتہ سے ملنے کو آگے بڑھا جو اُس کی طرف آ رہاتھا۔ 4اَور دُوسرے فرشتہ نے پہلے فرشتے سے کہا، ”فوراً اِس جَوان سے کہہ، ’یروشلیمؔ اِنسان اَور حَیوان کی کثرت کے باعث بے فصیل شہروں کی مانند ہوگا۔ 5مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘
6”آؤ! آؤ! سُنو، شمالی سرزمین سے نکل بھاگو،“ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، ”کیونکہ جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواؤں کی مانند مُنتشر کئےگئے تھے،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔
7”اَے صِیّونؔ، آؤ! تُمہیں جو بابیل کی بیٹی کے ساتھ رہتی ہے، نکل بھاگ!“ 8کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس نے مُجھے اَپنے جلال کی خاطِر اُن قوموں کے خِلاف بھیجا ہے جنہوں نے تُمہیں لُوٹ لیا ہے، کیونکہ جو کویٔی تُمہیں چھُوتا ہے، وہ میری آنکھوں کی پُتلی کو چھُوتا ہے۔ 9یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔
10”یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَے میری بیٹی صِیّونؔ، بُلند آواز میں گاؤ اَور شادمان ہو، کیونکہ مَیں آکر تمہارے درمیان سکونت کروں گا۔“ 11”اُس دِن بہت سِی قومیں یَاہوِہ کے ساتھ مِل جایٔیں گی اَور وہ میری اُمّت بَن جایٔیں گی۔ اَور مَیں تمہارے درمیان سکونت کروں گا، اُس دِن تُم جان لوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ 12اَور یَاہوِہ مُقدّس مُلک میں یہُودیؔہ کو اَپنی مِیراث کا حِصّہ ٹھہرائیں گے اَور یروشلیمؔ کو پھر سے مُنتخب کریں گے۔ 13اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“

موجودہ انتخاب:

زکریاؔہ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in