رُومیوں 13
13
حُکومت کی اِطاعَت
1ہر شخص کا فرض ہے کہ حُکومت کے حُکمرانوں کے طابع رہے کیونکہ کویٔی حُکومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو۔ جو حُکومتیں مَوجُود ہیں، خُدا ہی کی مُقرّر کی ہویٔی ہیں۔ 2لہٰذا جو کویٔی حُکومت کی مُخالفت کرتا ہے وہ خُدا کے قائِم کیٔے ہویٔے اِنتظام کی مُخالفت کرتا ہے، وہ سزا پایٔےگا۔ 3کیونکہ نیک کام کرنے والا حُکاّم سے نہیں ڈرتا۔ لیکن بُرے کام کرنے والا ڈرتا ہے۔ اگر تُم حاکم سے بے خوف رہنا چاہتے ہو تو نیکی کیا کرو، تَب وہ تمہاری تَعریف کرے گا۔ 4خُدا نے حاکم کو تمہاری بھلائی کے لیٔے خادِم مُقرّر کیا ہے۔ لیکن اگر تُم بدی کرنے لگو تو اِس بات سے ڈرو کہ اُس کے ہاتھ میں تلوار#13:4 تلوار سزا دینے کی طاقت کسی مقصد کے لیٔے دی گئی ہے۔ وہ خُدا کا خادِم ہے اَور اُس کے قہر کے مُطابق ہر بدکار کو سزا دیتاہے۔ 5اِس لیٔے نہ محض خُدا کے قہر کی وجہ سے اِطاعَت کرنا واجِب ہے بَلکہ ضمیر کے معاملے کے طور پر بھی اِطاعَت کرنا لازمی ہے۔
6تُم حُکاّم کو محصُول بھی اَدا کرتے ہو کیونکہ وہ خُدا کے خادِم ہوتے ہویٔے اَپنا اِختیّار کو اَدا کرنے میں مَصروف رہتے ہیں۔ 7ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔
مَحَبّت سےقانُون کی تکمیل ہونا
8آپَس کی مَحَبّت کے سِوا کسی چیز کے قرضدار نہ رہو کیونکہ جو دُوسروں سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا شَریعت پر عَمل کرتا ہے۔ 9مطلب یہ ہے کہ یہ سَب اَحکام، ”تُم زنا نہ کرنا“، ”تُم خُون نہ کرنا“، ”تُم چوری نہ کرنا“، ”تُم لالچ نہ کرنا“،#13:9 خُرو 20:13-15،17؛ اِست 5:17-19،21 اَور اِن کے علاوہ اَور ایک حُکم جو باقی ہے اُن سَب کا خُلاصہ اِس ایک حُکم میں پایا جاتا ہے: ”اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھنا۔“#13:9 اَحبا 19:18 10مَحَبّت اَپنے پڑوسی سے بدی نہیں کرتی اِس لیٔے مَحَبّت شَریعت کی تعمیل ہے۔
دِن نزدیک آ پہنچا
11وقت کو پہچانو اَور اَیسا ہی کرو، اِس لیٔے کہ وہ گھڑی آ پہنچی ہے کہ تُم نیند سے جاگو کیونکہ ہماری نَجات زِیادہ نَزدیک ہے بہ نِسبَت اُس وقت کے جَب ہم ایمان لایٔے تھے۔ 12رات تقریباً گزر چُکی ہے اَور دِن نکلنے کو ہے لہٰذا ہم تاریکی کے کاموں کو چھوڑکر رَوشنی کی ڈھال کے آلات سے لیس ہو جایٔیں۔ 13اَور دِن کی رَوشنی کے لائق شائِستگی سے زندگی گُزاریں جِس میں ناچ رنگ، نشہ بازی، جنسی بدفعلی، شَہوت پرستی، لڑائی جھگڑے اَور حَسد وغیرہ نہ ہو۔ 14بَلکہ خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے ہو جاؤ اَور جِسمانی خواہشات کو پُورا کرنے کی فکر میں نہ لگے رہو۔
موجودہ انتخاب:
رُومیوں 13: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، نیا عہدنامہ
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ تمام دُنیا میں سَب حق محفوظ۔
Urdu Contemporary Version™ New Testament
Copyright © 1999, 2005, 2022 by Biblica, Inc.
Used with permission. All rights reserved worldwide.