YouVersion Logo
تلاش

مُکاشفہ 15

15
سات فرشتے اَور سات آفتیں
1پھر میں نے آسمان میں ایک اَور بڑا اَور حیرت اَنگیز نِشان دیکھا کہ سات فرشتے سات آخِری آفتوں کو لیٔے ہویٔے تھے۔ یہ آخِری آفتیں ہیں کیونکہ اُن کے ساتھ خُدا کا قہر ختم ہو جاتا ہے۔ 2پھر میں نے شِیشَہ کا سا ایک سمُندر دیکھا جِس میں آگ مِلی ہُوئی تھی۔ میں نے اُس شِیشَہ کے سمُندر کے کنارے پر اُن لوگوں کو کھڑے ہویٔے دیکھا، جو حَیوان اَور اُس کی بُت اَور اُس کے نام کے عدد پر غالب آئےتھے۔ اُن کے ہاتھوں میں خُدا کی دی ہویٔی بربطیں تھیں۔ 3اَور وہ خُدا کے خادِم مُوسیٰ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے،
آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں،
”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق،
تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔
اَے اَزلی بادشاہ،
4اَے خُداوؔند! کون آپ کا خوف نہ مانے گا،
اَور کون آپ کے نام کی تمجید نہ کرے گا؟
کیونکہ صِرف تُو ہی قُدُّوس ہے۔
دُنیا کی سَب قومیں آکر
تیرے سامنے سَجدہ کریں گی،
کیونکہ تیرے راستبازی کے کام ظاہر ہو گئے ہیں۔“#15‏:4 اِس نغمہ کے الفاظ اِن کتابوں سے لیٔے گیٔے ہیں زبُور 111‏:2‏-3؛ 86‏:9؛ 98‏:2؛ اِست 32‏:4؛ یرم 10‏:7‏‏
5اِن باتوں کے بعد میں نے دیکھا کہ شہادت کے خیمہ کا بیت المُقدّس آسمان میں کھولا گیا۔ 6اَور اُس بیت المُقدّس میں سے سات فرشتے سات آفتیں لیٔے ہویٔے باہر نکلے۔ وہ صَاف چمکدار سُوتی لباس پہنے ہویٔے تھے اَور سُنہری پٹکے سیِنوں پر باندھے ہویٔے تھے۔ 7پھر اُن چار جانداروں میں سے ایک نے اُن سات فرشتوں کو سونے کے سات پیالے دئیے جو اَبد تک زندہ رہنے والے خُدا کے قہر سے بھرے ہویٔے تھے۔ 8اَور سارا بیت المُقدّس خُدا کے جلال اَور اُس کی قُدرت کے دھوئیں سے بھر گیا اَور جَب تک اُن ساتوں فرشتوں کی ساتوں آفتیں ختم نہ ہو چُکیں کویٔی اُس بیت المُقدّس میں داخل نہ ہو سَکا۔

موجودہ انتخاب:

مُکاشفہ 15: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in