YouVersion Logo
تلاش

زبُور 95

95
زبُور 95
1آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛
آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان#95‏:1 نَجات کی چٹّان خُدا کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔
2آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں
اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔
3کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں،
اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔
4زمین کی گہرائیاں یَاہوِہ ہی کے ہاتھ میں ہیں،
اَور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُن ہی کی ہیں۔
5سمُندر اُن کا ہے کیونکہ اُن ہی نے اُسے بنایا،
اَور اُن ہی کے ہاتھوں نے خشک زمین کو تشکیل کیا۔
6آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں،
اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛
7کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں
اَور ہم اُن کی چراگاہ کے لوگ،
اَور اُن کے گلّہ کی بھیڑیں ہیں۔
اگر آج تُم اُن کی آواز سُنو،
8تُم اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو، جَیسا تمہارے آباؤاَجداد نے مریبہؔ#95‏:8 مریبہؔ یعنی جھگڑا میں کیا تھا،
اَور جَیسا اُنہُوں نے اُس دِن بیابان میں مَسّہؔ کے مقام پر کیا تھا،
9جہاں تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا،
حالانکہ مَیں نے جو کچھ کیا اُسے اُنہُوں نے دیکھا تھا۔
10چالیس سال تک میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛
اَور مَیں نے کہا کہ یہ اَیسے لوگ ہیں جِن کے دِل گُمراہ ہوتے رہتے ہیں،
اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔
11لہٰذا مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھا کر اعلان کیا،
کہ یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 95: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in