زبُور 65
65
زبُور 65
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔ ایک نغمہ۔
1اَے خُدا، صِیّونؔ میں تعریف آپ کی منتظر ہے؛
اَور آپ کے لیٔے ہماری مَنّتیں پُوری کی جایٔیں گی۔
2اَے دعا کے سُننے والے،
سَب لوگ آپ کے پاس آئیں گے۔
3جَب ہمارے گُناہ ہم پر غالب آ گئے،
تَب آپ نے ہماری خطائیں بخش دیں۔
4مُبارک ہیں وہ لوگ جنہیں آپ چُن کر اَپنے قریب لاتے ہیں،
تاکہ وہ آپ کی بارگاہوں میں رہیں!
ہم آپ کے گھر کی
یعنی آپ کے مُقدّس ہیکل کی نِعمتوں سے سَیر ہو گئے۔
5آپ ہمیں صداقت کے مُہیب کرشموں سے جَواب دیتے ہیں،
اَے ہمارے مُنجّی خُدا،
زمین کے سَب کناروں
اَور دُور دراز کے سمُندروں پر رہنے والے مُقدّسین کی اُمّید ہیں۔
6جِس نے اَپنے آپ کو قُوّت سے مُسلّح کرکے،
اَپنی قُدرت سے پہاڑ بنائے،
7جِس نے سمُندر کے شور کو،
اَور اُس کی موجوں کے شور کو،
اَور قوموں کے ہنگامہ کو موقُوف کر دیا۔
8دُور دراز علاقوں میں رہنے والے آپ کے حیرت اَنگیز کام دیکھ کر ڈرتے ہیں؛
آپ سُورج کے طُلوع اَور غروب ہونے والے علاقوں کے لوگوں سے
شادمانی کے نغمے گانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
9آپ زمین کا خیال رکھتے ہیں اَور اُسے سیراب کرتے ہیں؛
آپ اُسے خُوب زرخیز بنا دیتے ہیں۔
خُدا کے دریا پانی سے بھرے ہُوئے ہیں
تاکہ لوگوں کو اناج مہیا ہو،
کیونکہ آپ نے اَیسا ہی حُکم جاری کیا ہے۔
10آپ اُس کی ریگھاریوں کو سیراب کرتے ہیں
اَور اُس کی اُونچی نیچی سطحوں کو ہموار کر دیتے ہیں؛
آپ اُسے بارش سے نرم کرتے ہیں اَور اُس کی فصلوں کو برکت دیتے ہیں۔
11آپ سال کو اَپنی نِعمتوں کا تاج پہناتے ہیں،
اَور تمہاری گاڑیاں فصل کی کثرت سے لدی رہتی ہیں۔
12بیابان کی چراگاہیں ہری بھری گھاس سے بھر جاتی ہیں؛
اَور پہاڑیاں خُوشی کے لباس سے آراستہ ہیں۔
13سبزہ زاروں میں بھیڑ بکریوں کے غول پھیلے ہوتے ہیں؛
اَور وادیاں اناج سے ڈھکی ہوتی ہیں؛
وہ خُوشی کے مارے للکارتی اَور نغمہ گاتی ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 65: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.