YouVersion Logo
تلاش

زبُور 6

6
زبُور 6
موسیقی ہدایت کار کے لئے، تاردار سازوں کے ساتھ، شمینِت‏#6‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے قہر میں مُجھے نہ جھڑکیں،
اَور نہ اَپنے غضب میں مُجھے تنبیہ کریں۔
2اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں پژمردہ ہو چُکا ہُوں؛
اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں، میری ہڈّیاں شدید تکلیف میں مُبتلا ہیں۔
3میری جان بھی نہایت پریشان ہے،
اَے یَاہوِہ، آخِر کب تک آپ کی مدد کا منتظر رہُوں؟
4اَے یَاہوِہ، توجّہ فرمائیں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛
اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث مُجھے رِہائی بخشیں۔
5کیونکہ مرنے کے بعد آپ کو کویٔی یاد نہیں کرتا۔
قبر میں سے کون آپ کی تمجید کر سَکتا ہے؟
6میں کراہتے کراہتے تھک گیا؛
رات بھر رو رو کر میں اَپنا بِستر بھگوتا ہُوں
اَور اَپنا پلنگ آنسُوؤں سے تربتر کرتا ہُوں۔
7میری آنکھیں غم کے مارے پژمردہ ہو رہی ہیں؛
اَور میرے سَب حریفوں کی وجہ سے وہ دھُندلانے لگی ہیں۔
8اَے بدکردارو، تُم سَب میرے پاس سے دُورہو جاؤ،
کیونکہ یَاہوِہ نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔
9یَاہوِہ نے میری فریاد سُن لی؛
یَاہوِہ میری دعا قبُول فرماتے ہیں۔
10میرے سارے دُشمن شرمندہ اَور دہشت زدہ ہوں گے؛
وہ ناگہاں رُسوا ہوکر لَوٹ جایٔیں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 6: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in