YouVersion Logo
تلاش

زبُور 58

58
زبُور 58
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”التشخیتھ“ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔ مِکتام‏#58‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کی تصنیف۔
1اَے حُکمرانو! کیا تُم واقعی راست گو ہو؟
کیا تُم اِنسانوں میں دیانتداری سے اِنصاف کرتے ہو؟
2نہیں! بَلکہ تُم اَپنے دِل میں بےاِنصافی کو جگہ دیتے ہو،
اَور تمہارے ہاتھ زمین پر تشدّد پھیلاتے ہیں۔
3بدکار لوگ پیدائش ہی سے گُمراہ ہو جاتے ہیں؛
ماں کے پیٹ سے ہی جھُوٹ پھیلا کر راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔
4اُن کا زہر سانپ کے زہر کی مانند ہوتاہے،
اُس ناگ کے زہر کی طرح جو اَپنے کان بند کر لیتا ہے،
5اَور سپیرے کی بین کی طرف توجّہ ہی نہیں دیتا،
خواہ وہ دلفریبی ہو اَور کتنی ہی مہارت کیوں نہ رکھتا ہو۔
6اَے خُدا، اُن کے مُنہ کے دانت توڑ دیں؛
اَے یَاہوِہ، اُن شیر ببروں کی داڑھیں ریزہ ریزہ کر دیں!
7اُنہیں بہتے ہُوئے پانی کی مانند غائب کر دیں؛
اَور جَب وہ کمان کھینچیں تو اُن کے تیر کُند ہو جایٔیں۔
8گھُونگے کے مانند جو چلتے چلتے پگھل جاتا ہے،
یا عورت کے ساقط حَمل کی مانند وہ بھی سُورج کی رَوشنی نہ دیکھ پائیں۔
9اِس سے پہلے کہ تمہاری ہڈّیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے۔
خواہ وہ ہرے ہوں یا خشک۔ بگُولا اُنہیں اُڑا لے جائے۔
10راستباز اِس اِنتقام سے خُوش ہوں گے،
اَور اَپنے پاؤں بدکاروں کے خُون میں دھولیں گے۔
11تَب لوگ کہیں گے،
”یقیناً راستباز اَب بھی اجرپاتے ہیں؛
بے شک خُدا ہے جو زمین پر اِنصاف کرتا ہے۔“

موجودہ انتخاب:

زبُور 58: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in