YouVersion Logo
تلاش

زبُور 56

56
زبُور 56
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے ”دُور بلُوطوں پر فاختہ یا کبُوتری“ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔ مِکتام‏#56‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ جَب فلسطینیوں نے اُنہیں گاتؔھ میں گرفتار کیا ہُوا تھا۔
1اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ لوگ شِدّت سے میرا تعاقب کرتے ہیں؛
وہ دِن بھر اَپنا حملہ جاری رکھتے ہیں۔
2میرے دُشمن دِن بھر میرا تعاقب کرتے ہیں؛
اَیسے مغروُر لڑنے والوں کی تعداد بہت زِیادہ ہے۔
3جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔
4اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے،
اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔
فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
5دِن بھر وہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں؛
وہ ہمیشہ مُجھے نُقصان پہُنچانے کے درپے رہتے ہیں۔
6وہ ساز باز کرکے میری گھات میں بیٹھتے ہیں،
اَور میرے ہر قدم پر نگاہ رکھتے ہیں،
کیونکہ وہ میری جان کے خواہاں ہیں۔
7اُن کی بدکاری سے اُنہیں ہرگز بچ کر نکلنے نہ دینا؛
اَے خُدا، اَپنے قہر میں اُمّتوں کو زوال سے دوچار کریں۔
8میرے نالوں کو لِکھ لے؛
میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔
کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟
9جَب مَیں مدد کے لیٔے آپ کو پُکاروں گا
تو میرے دُشمن پسپا ہو جایٔیں گے۔
تَب میں جان لُوں گا کہ خُدا میری طرف ہیں۔
10خُدا کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ فخر ہے،
میں یَاہوِہ کے کلام کی تعریف کرتا ہُوں۔
11اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا،
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
12اَے خُدا، مَیں نے آپ کی مَنّتیں مانی ہیں؛
میں اَپنی شُکر گُزاری کے نذرانے آپ کے حُضُور پیش کروں گا۔
13کیونکہ آپ نے میری جان کو موت سے میری حِفاظت کی،
اَور میرے پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے،
تاکہ میں خُدا کے سامنے
زندگی کے نُور میں چلُوں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 56: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in