زبُور 4
4
زبُور 4
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔
1جَب مَیں آپ کو پُکاروں، تو مُجھے جَواب دیں!
اَے میرے عادل خُدا،
مُجھے میری تکلیف سے بَری کریں؛
مُجھ پر مہربانی کریں اَور میری دعا سُنئے۔
2اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟
تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے،
اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟
3جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛
جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔
4تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛
خاموش رہو،
اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو،
اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔
5صداقت کی قُربانیاں راستی سے گزرانو
اَور یَاہوِہ پر توکّل کرو۔
6کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“
اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،
7آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے،
جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔
8میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا،
کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں
جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 4: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.