زبُور 32
32
زبُور 32
داویؔد کا زبُور۔ مشکیل۔#32:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
1مُبارک ہیں وہ لوگ،
جِن کی خطائیں بخشی گئیں،
اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔
2مُبارک ہے وہ آدمی،
جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔
اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔
3جَب مَیں خاموش رہا،
تو دِن بھرکے کراہنے سے
میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔
4کیونکہ رات دِن
آپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛
اَور میری قُوّت زائل ہو گئی
جَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔
5تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا،
اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔
مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور
اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“
اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا
تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔
6لہٰذا ہر دیندار،
آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛
جَب زور کا سیلاب آئے گا،
تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔
7آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛
آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے
اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔
8میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛
میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔
9تُم گھوڑے اَور خچّر کی مانند نہ بنو،
جو سمجھ نہیں رکھتے
بَلکہ اُنہیں باگ اَور لگام سے قابُو میں رکھنا پڑتا ہے
ورنہ وہ تمہارے پاس آنے کے بھی نہیں۔
10بدکار لوگوں پر کافی مُصیبتیں آئیں گی،
لیکن یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت
اُن پر توکّل کرنے والے کو گھیرے رہتی ہے۔
11اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛
اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 32: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.